پریس ریلیز
21-09-2022
حیدرآباد ( )لیفٹیننٹ کمانڈر عاطف بابر کمانڈنگ آفیسر پاکستان نیوی سیلیکشن سینٹر حیدرآباد ریجن اور سیکریٹری سندھ ایریگیشن ڈرینیج اتھا رٹی (سیڈا) خرم عزیز نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے مہمانوں کو خو ش آمدید کہا۔ عہدیداروں نے بتایاکہ ہما رے ادارے کی اولین ترجیحات صنعت و تجا رت، بر آمدات اور سرمایہ کاری کا فروغ ہیں، حکومت اور تاجر برادری کے درمیان پل کا کرادار ادا کر رہے ہیں، تاجروں کے مسائل حکومت کے ساتھ مل کر حل کرائے جارہے ہیں، معیشت کی ترقی میں حیدرآباد کی تاجر برادری نمایاں حیثیت رکھتی ہے، حیدرآباد چیمبر قدرتی آفات میں بھی حکومت کے شانہ بشانہ سماجی خدمات انجام دے رہا ہے۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ تاجر برادری سیلاب متا ثرین کی امدادی سرگرمیوں میں بری، بحری اور فضائی افواج پاکستان کے کردار کو سراہتی ہے،آپ کے دورے سے ہما ری حوصلہ افزائی ہوئی ہے، اس موقع پر سوشل ایکٹیوسٹ جنید ڈاہری، عرفان شیخ، حماد درانی، احسن ناغڑ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل