پریس ریلیز
22-4-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل محمد رضوان نے ایک بیان میں بتایا کہ وزا رت تجا رت حکومت پاکستان نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو نیا لائسنس جاری کردیا ہے،مجلس عاملہ نے عدیل صدیقی کو صدر، نجم الد قریشی کو سینئر نائب صدر اور محمد اویس اقبال خان کو نائب صدر منتخب کرلیا ہے اور تردید کی جاتی ہے کہ منسوخ شدہ لائسنس کے تحت حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پریس ریلیز میں جو دفتر کے تالے توڑنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں سابقہ چیمبر کے لیٹر پیڈ اورجعلی پریس ریلیز جاری کر رہے ہیں وہ غیر قانونی ہے، اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ وہ تاجر برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران اور اراکین مجلس عاملہ نے قانون کے مطابق دفتر کا انتظام سنبھال لیا ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹریٹ کے اراکین نے نو منتخب عہدیداران کا خیر مقدم کرتے ہوئے تاجر برادری اور چیمبر کی ترقی کے لئے نیک شگون قرار دیا، تمام متعلقہ سرکاری اور نیم سرکاری ا داروں کو نوٹیفیکیشن کے ذریعے نو منتخب عہدیداران سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ساتھ ہی سابقہ چیئر مین سب کمیٹیوں کا نوٹیفیکیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل