پریس ریلیز
22-8-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کی قیادت میں تاجروں کی جمیعت علما ء پاکستان و ملی یکجہتی کاؤنسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت، مذہبی جما عتوں اور تاجروں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے شہر اور ملک کے امن کو خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا، اس کی مکمل، صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اقلیتوں کی جان و مال اور عبادت گاہوں کا تحفظ اسلامی لحاظ سے مسلمانوں کی شرعی ذمہ داری ہے۔ حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ انتظامیہ کو پابند کیا جائے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے قصوروار کو سزا د ی جائے، ہمارا دین اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کسی مظلوم کو سزا دی جائے، ہم چاہتے ہیں کہ ظالم کو قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزاد ی جانی چاہئے، موجود ہ حالات اور معیشت احتجاج کی متحمل نہیں ہو سکتی اور اگر انتظامیہ نے واقعے میں ملوث شخص کو سزا نہیں دی گئی تو تاجر برادری علما ء کرام کے ہمراہ احتجاج میں کھڑی ہوگی۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر اور علما ء کرام نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے صدر عدیل صدیقی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے فی الحال احتجاج کی کال واپس لے لی ہے، عدیل صدیقی نے تاجر برادری پر زور دیا کہ وہ معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھیں۔ پیر الحاج گلشن الٰہی، مولانا عبد الوحید قریشی، عمران سہروردی، پیر سعید احمد چشتی، ناظم علی آرائیں، خالدحسین عطا ری، قاری احمد سعیدی، خالد قادری، عبد الوحید سوا تی، عقیل احمد خان، عبد القیوم، سید صفدر عبا س، پیر سید عبدالغنی شاہ، ڈاکٹر محمد یونس دانش، سید عاصم شاہ، عبد الرؤ ف الوانی، مولانا محمد صدیق قادری، محمد رضوان شیخ نے تاجر برادری کی اپیل پر احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل