پریس ریلیز
23-4-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے لئے چیمبر کے دروازے کھلے ہیں، تاجر باہمی اختلافات بھلا کر صنعت و تجا رت کی ترقی میں تعاون کریں ہم اس شہر کی تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، تاکہ تاجر برادری کے دیرینہ مسائل حل کئے جا سکیں، تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پینٹ مرچنٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداران سے گفتگو میں کیا۔ قبل ازیں ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین اور نائب صدر اویس خان کو چیمبر کے عہدیداران منتخب ہونے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ تاجر برادری آپ کے ساتھ ہے اور مسائل کے حل میں قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل سیکریٹری ونگ کمانڈر (ر) کیو محمد حاکم، مسرت اقبال نے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات میں انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار اور اجرک پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائیں،اس موقع پر سینئر نائب صدر نجم الدین، نائب صدر اویس خان کے علا وہ ضیا ء الدین، شفقت اللہ میمن، حاجی اختیار آرائیں، مسعود بیگ و دیگر موجود ہیں۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل