پریس ریلیز
ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ انسانیت کی خدمت ہے۔۔۔عدیل صدیقی
ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے سلسلے میں احتیا طی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے
ایچ سی سی آئی نے ہیٹ ویو 2024کے لئے اویس خان کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے
23-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ملک بھر سمیت سندھ میں گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے، حیدرآباد میں پارہ چھیالیس سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے، شہریوں کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا ہے، انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے احتیا طی تدابیر پر سختی سے عمل کرے، ٹھنڈے مشروبات استعمال کریں اور ہلکے رنگ کے کپڑے زیب تن کریں سرکو ڈھانپ کر رکھیں۔ شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لئے حیدرآباد سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن صدر اسلم خان دیسوالی کی طرف سے لگائے گئے ”ہیٹ اسٹروک ریلیف کیمپ“ انسانیت کی خدمت ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے شہریوں کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں پیش کیں، افتخار عبا سی، نواب الدین قریشی، محمد راشد قریشی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ موسمیا تی اثرات کی شدت سے ضعیف اور کمزور لوگ بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نائب صدر اویس خان کو ہیٹ ویو 2024 کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیا ہے تاکہ شہر بھر میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ پر کام کیا جا سکے۔ قبل ازیں حیدرآباد سٹی ویلفیئر آرگنائزیشن صدر اسلم خان دیسوالی نے صدر عدیل صدیقی کو ہیٹ ویو ریلیف کیمپ پہنچنے پر استقبال کیا اور سندھ کے روایتی تحائف اجرک پیش کیں۔
سیکریٹری جنرل