پریس ریلیز
ملک کی معیشت کی ترقی کا انحصار بر آمدات پر ہے…حیدرآباد چیمبر
23-07-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فیئر اینڈ ایگزیبیشن سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اریب خان نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر صنعتکا روں، تاجروں اور بر آمدکنندگان کو بیرون ممالک میں منعقد ہ بزنس کانفرنس، ٹیکنا لوجی اور مصنوعات کی نمائشوں کے شراکت کے حوالے سے ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ ہے، ملک کی معیشت کی ترقی کا انحصار بر آمدات پر ہے، بر آمد کنندگان پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں روشناس کرانے کے لئے بھرپور محنت او ر جدو جہد کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی مقامی صنعتوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کی نمائش کا انعقاد جلد کیا جائے گا۔ محمد اریب خان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی صنعتوں کے فروغ میں گہری دلچپسی لے رہے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کی صنعتوں میں تیار ہونے والی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرا کر پاکستان کی ایکسپو رٹ میں اضا فہ کیا جائے۔ حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان نے فیئر اینڈ ایگزیبیشن سب کمیٹی کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی سوچ رکھیں اور ٹیم ورک پر فوکس کریں ہمارا مقصد صنعت و تجارت کا فروغ اور تاجر برادری کی خدمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہما رے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، نیک نیتی سے کام کر یں ہم بالکل آپ کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کا تعاون کریں گے، صدر عدیل صدیقی میں خدمت کا جذبہ ہے اور وہ ہر فورم پر حیدرآباد کے لوگوں اور یہاں کی صنعت و تجارت کی ترقی کی بات کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حیدرآباد کی معیشت کو زیا دہ سے زیا دہ مضبوط کیا جائے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔
سیکریٹری جنرل