پریس ریلیز
23-11-2022
حیدرآباد ( )سندھ ریوینیو بورڈ کے ممبر آپریشن عبد الشکور شیخ کی حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سے ملاقات، کمشنر ایس آر بی ناصر بچانی، اسسٹنٹ کمشنر جاوید ہنگو ر، اسسٹنٹ کمشنر کومل لغاری، سیلز ٹیکس آفیسر مجیب پتافی، سیلز ٹیکس آفیسر اجالا شاہ راشدی ہمرا ہ تھے۔ ممبر آپریشن ایس آر بی عبد الشکو ر شیخ نے بتایا کہ تاجر برادری کے تعاون سے 2011میں 15ارب روپے ٹیکس وصول ہوا، جبکہ 2021میں 150ارب روپے سروس ٹیکس وصول کئے گئے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سندھ ریوینیو بو رڈ میں مزید روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو ایس آر بی ٹیکس معلومات کے سلسلے میں سیمینار جلد حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد کریں گے، 800 صنعتی ادا رے ایس آر بی میں رجسٹرڈ ہیں جو کہ ورکر ویلفیئر فنڈ جمع کرا رہے ہیں، سپریم کو ر ٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ ورکر ویلفیئر فنڈ ٹیکس نہیں بلکہ یہ ورکر ویلفیئر فنڈ محنت کشوں کی فلاح و بہبود میں استعمال کیا جانا چاہئے، صنعتی ادا رے فو ری طو رپر ایس آر بی میں رجسٹر کرا کر ویلفیئر فنڈ جمع کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فی الحال2021تا 2022کے نو ٹسزنکالے ہیں، ہم حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرتے ہوئے ممبران اور صنعتکاروں کو یہ پیغام پہنچا دیں کہ 2021تا 2022کے جتنے بھی ورکر ویلفیئر فنڈکے واجبات یا ٹیکس ہیں، ورکر ویلفیئر فنڈ جو کہ انکم پر 2فیصد کی لاگت سے بنتا ہے وہ فوری طور پر جمع کرا دیں۔ حیدرآباد چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ایس آر بی نے 2011میں 15ارب روپے اور 2021میں 150ارب روپے جمع کیا ہے وہ قابل ستائش ہے، سندھ ریوینیو بورڈ سندھ حکومت کا اچھا ٹیکس کلیکٹ کرنے والا ادا رہ ہے اور عملہ تاجر برادری سے بھرپور تعاون کر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سندھ ریوینیو بو رڈ ایک پیج پر رہ کر اپنے شہر کی خدمت کر سکیں اپنے صوبے کی خدمت کر سکیں اور اپنے ملک کی خدمت کر سکیں، ایس آر بی اور ایچ سی سی آئی کے درمیان لائژن قام کرنے کی بہترین مثال قائم کریں گے،تاجر برادری ٹیکس ادا کرنا چاہتی ہے، موجود ہ ملک کے حالات کے تناظر میں کاروبار کرنا مشکل ہوگیا ہے، معا شی و سیا سی عدم استحکام سے تاجر سخت پریشان ہیں، مارکیٹوں میں مندی کے رجحان سے سب سے زیا دہ تاجر متاثر ہوتا ہے۔ حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سمیت ٹیکسیشن ایف بی آر سب کمیٹی کے چیئر مین پہلاج رائے اور احسن ناغڑ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل