پریس ریلیز
حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کی
حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈر اینڈ اسمال انڈسٹری کے بلا مقابلہ کامیاب عہدیداروں کومبارکباد
24-9-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ،سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے اپنے مشترکہ بیان میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے انتخابات 2022-23 میں بلامقابلہ کامیاب عہدیداروں محمد فاروق شیخانی صدر، محمد عارف میمن سینئر نائب صدر اور ڈاکٹر محمد اسمٰعیل فاروق نامی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر عدیل صدیقی نے ان توقعات کا اظہار کیا کہ نومنتخب عہدیداران اسمال ٹریڈرز کے مسائل حل کرانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے بلا مقابلہ کامیاب اراکین مجلس عاملہ محمد یاسین خلجی، سکندر علی راجپوت، محمد ایوب شیخ، محمد فرحان اقبال، عرفان آربیانی، محمد عثمان، کاشف شیخ، ذو الفقار احمد فارو قی، ڈاکٹر عبد الجبار راجپوت، فہد میاں، کشور کمار بھاٹیا اور وسیم احمد قریشی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیو مینجمنٹ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سیکریٹری جنرل