پریس ریلیز
اللہ تبا رک تعالیٰ پاکیزگی کو پسند فرما تا ہے….عدیل صدیقی
25-2-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ایک بیان میں کہا کہ شب برا ء ت بالخصوص رمضان المبارک سے قبل صفائی کے انتظامات مکمل کئے جائیں، متعلقہ اداروں سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی(واسا) کے درمیان روابط اور ہم آہنگی ہونی چاہئے، دیکھنے میں آیا ہے کہ لطیف آباد، قاسم آباد اور سٹی کے بیشتر شاہراہوں اور گلیوں میں گٹر ابلنے سے گندا پانی شاہراہوں پر جمع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کاروبا ری سرگرمیاں اور عوام کی آمدو رفت میں مشکلات پیش آتی ہیں، ان علا قوں میں وبائی امراض پھیلنے کے خدشات ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اوپن ڈرین مین ہول کی بروقت صفائی کر کے مارکیٹوں، مساجد، درسگاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کے انتظامات کئے جائیں،اللہ تبا رک تعالیٰ پاکیزگی کو پسند فرما تا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شب برا ء ت کے حوالے سے قبرستانوں میں پانی اور روشنی کے انتظامات پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، شاہراہوں اور مارکیٹوں سے ہر قسم کی انکروچمنٹ کو ختم کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے، ہم چاہتے ہیں کہ سب ادا رے مل کر اس شہر کی بہتری کے لئے کام کر یں اور شہر کو صفائی کے لحاظ سے مثالی شہر بنا دیں۔
سیکریٹری جنرل