پریس ریلیز
رمضان المبار ک میں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھیں…عدیل صدیقی
25-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر لائن عدیل صدیقی نے انڈس لائنز کلب کی سالانہ راشن ڈسٹری بیوشن تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک بہت عظیم مہینہ ہے، رمضان المبارک میں حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھیں، وہ لوگ خو ش نصیب ہیں جو خدمت خلق کے فرائض انجام دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ لائنز کلب غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے مثالی کام کر رہا ہے، کویڈ 19سے لے کر بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے اچھے پروجیکٹ سامنے آئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انسانیت کی خدمت کے لئے مثالی پروجیکٹ بنائے جائیں۔ حیدرآباد انڈس لائنز کلب کے صدر صلاح الدین قریشی نے کہا کہ رمضان سے قبل سالانہ راشن کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا جا تا ہے، آج کی تقریب بھی اس سلسلے کی کڑی ہے، ہم لائن جناب عدیل صدیقی صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ اپنے مصروف ترین وقت میں سے کچھ وقت نکال کر اس تقریب میں شریک ہوئے، آپ کے والد سابق ڈسٹرکٹ گورنر لائن مرحوم عماد صدیقی کی فلاحی خدمات بالخصوص انڈس لائنز کلب کے لئے جو انہوں نے خدمات انجام دیں وہ مشعل راہ ہیں، ہمیں ان کے انسانی حقوق کے لئے بنائے گئے پروجیکٹ کو سامنے رکھ کر آگا بڑھنا چاہئے، سماج کے پسماندہ خاندانوں کی بہتری کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، حیدرآباد انڈس لائنز کلب کی طرف سے آئی اسپتال، مفت امراض چشم کے کیمپ، غریبوں میں کپڑے، راشن تقسیم کے ساتھ قدرتی آفات میں ہنگامی بنیا دوں پر انسانیت کی فلاح و بہبود کے پروجیکٹ شامل ہیں، تمام لائنز حقوق العباد کی ادائیگی کے لئے فرائض انجام دے رہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے۔ تقریب میں حیدرآبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان، حیدرآباد انڈس لائنز کلب کے سابق ڈسٹرکٹ گورنرز لائن تراب علی، لائن شاہد عزیز غو ری، سیکریٹری ڈاکٹر لائن اشفاق قریشی، خازن لائن نعمان میمن کے علا وہ لائن اسلم خان، لائن عرفان چینی والا، لائن امتیاز خان، لائن ڈاکٹر شفیع، لائن مہدی، لائن سرور، لائن ناہید انصاری، لائن ڈاکٹر عاشق حسین سومرو و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل