پریس ریلیز
عابد میاں دہلوی کے انتقال پر عدیل صدیقی کی تعزیت
25-07-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان ا ور مجلس عاملہ کے اراکین نے نامور بزنس مین عابد میاں دہلوی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے صاحبزادے فہد میاں دہلوی سے دلی تعزیت کی، صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ تاجر برادری سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک تعا لیٰ مرحوم کو جوا ر رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کی استقامت عطا فرمائے۔
سیکریٹری جنرل