پریس ریلیز
26-4-2022
حیدرآباد( )ہوٹل ایسو سی ایشن کے صدر نواب خان، لطیف آباد بزنس فورم کے جنرل سیکریٹری عرفان شیخ، سینئر نائب صدر جنید شاہ، نائب صدر حماد درانی، سٹی بزنس فورم کے صدر طاہر شاہ، حیدرآباد صرافہ اینڈ جیوئیلرز کے جنرل سیکریٹری شیراز خان، جوائنٹ سیکریٹری شیزان شیخ، حیدرآباد ایسو سی ایشن آف شمع کمرشل انڈسٹریل ایریا کے صدر اعجاز راجپوت، جنرل سیکریٹری نواب الدین سمیت تاجروں نے آج حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین اور نائب صدر اویس خان سے ملاقات کی اور انہیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو دوبارہ فعال کرنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نجم الدین، نائب صدر اویس خان، ضیا ء الدین،مرزا مسعود بیگ، افتخار عبا سی، حاجی اختیار احمد آرائیں سمیت تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
محمد رضوان
سیکریٹری جنرل