پریس ریلیز
حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت کی عدیل صدیقی سے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت
7-2-2023
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور اراکین مجلس عاملہ نے معروف صنعتکا ر اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کے بڑے بھائی اظفر صدیقی کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اظفر صدیقی کا انتقال ناقابل برداشت صدمہ ہے، اظفر صدیقی نے اپنے والد مرحوم عماد صدیقی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نا صرف حیدرآباد کی معا شی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا بلکہ فلاحی کاموں کے لحاظ سے ان کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ عہدیداروں کا کہنا تھا کہ تاجر برادری اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تبارک تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل کی استقامت عطا فرمائے (آمین)۔
سیکریٹری جنرل