پریس ریلیز
ایچ سی سی آئی کے عہدیداروں چیمبر سیکریٹریٹ میں فقید المثال استقبال
ویلکم ویلکم عدیل صدیقی، قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعروں سے کانفرنس ہال گونج اٹھا
27-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سرپرست اقبال حسین بیگ، سابق ایم پی اے ندیم صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، مجلس عاملہ کے اراکین کا چیمبر سیکریٹریٹ پہنچنے پر تاجر برادری نے اپنے ہردلعزیز رہنماؤں کا گرمجو شی سے فقید المثال استقبال کیا، پتیاں نچھا ور کیں پھولوں کے ہار پہنائے اور ثقافتی تحائف پیش کئے۔ ویلکم ویلکم عدیل صدیقی، قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعروں سے کانفرنس ہال گونج اٹھا۔ صدر عدیل صدیقی نے تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت مخلص دوست دیئے ہیں، میں آج ہار پہننے نہیں بلکہ اپنے ساتھیوں کو ہار پہنانے آیا ہوں، اپنے ہمدردوں اور محبت کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے اس بات کا اعا دہ کیا کہ پہلے کی طرح تاجر برادری کی خدمت کریں گے، تاجروں کی بلا تفریق تاجروں کے مسائل حل ہوں گے، معا شی ترقی کے لئے حیدرآباد کا بیٹا ہونے کا حق ادا کروں گا، اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے تاجر برادری کو سرخرو فرمایا، حق اور سچ کا بول بالا ہوا۔مخالفین نے عدالت عالیہ کے فیصلے کا خود ساختہ تجزیہ کر کے تاجر برادری میں افرا تفری پھیلانے کی کوشش کی تھی، صدر عدیل صدیقی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ جنہوں نے قابل افسران تعینات کئے ہیں، افسران نے عدالت عالیہ کے فیصلے پر تفصیلی غو رو خوض کے بعد کہا کہ فیصلے میں کہیں بھی آپ کو سیکریٹریٹ قبضے کا تذکرہ نہیں ہے اورحیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پاس ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن منسٹری آف کامرس اسلام آباد کا لائسنس بھی ہے موجودہ پارٹی حق پر ہیں اور ا س کو ایچ سی سی آئی کے معاملات چلانے کا حق حاصل ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت اور سابق ایم پی اے ندیم صدیقی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مسلسل آٹھ گھنٹے سخت محنت کے بعد مسئلہ حل کرانے میں کامیابی دلوائی۔ تقریب میں پہلاج رائے، حاجی محمد سلیم خان، مرزا حسن مسعود بیگ، افتخار عبا سی، احسن ناغڑ، نبیل صدیقی، صارم صدیقی، خذیمہ صدیقی، عمر صدیقی، سید علی حسن لجپال، محمد عدنان خان، فہیم خان، معیز عباس، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، رضوان راجپوت، علی رضا آرائیں، شکیل خانزادہ، جھامن داس، ملک محمد ہاشم، محمد راشد قریشی، حاجی جاوید خلجی، سہیل بابر، ذیشان قریشی، اعظم چوہان، حماد درانی، مقصود احمد چوہان، اسلم خان دیسوالی، افضال چوہان، ضرار خان، ایوب راجپوت اور امین میمن و دیگر شریک تھے۔
سیکریٹری جنر ل