پریس ریلیز
تاجرو ں و صنعتکاروں کے مسائل سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو آگاہ کریں گے…آغا سراج درانی
بجلی اور گیس کی لو ڈ شیڈنگ سے ایکسپو رٹ اورینٹیڈ کمپنیوں کو آرڈر پو رے کرنے میں مشکلات ہیں…عدیل صدیقی
27-09-2022
حیدرآباد ( )قائمقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے گورنر ہاؤ س میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی سربراہی میں 9رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین مرزا حسن مسعوبیگ، محمد عدنان خان، اعجاز علی راجپوت اور نواب الدین قریشی شامل تھے۔ وفد نے قائمقام گورنرسندھ کو بتایا کہ حیدرآباد انڈسٹریل زون میں غیر اعلانیہ الیکٹر ک اور گیس کی لوڈ شیڈنگ سے صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہو رہی ہے، ایکسپو رٹ اورینٹیڈ کمپنیوں کے ایکسپو رٹ آرڈر پو رے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، حالیہ بارشوں سے انڈسٹریل زون کا روڈ نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے، صنعتکار مشکل حالات میں صنعتیں چلا رہے ہیں، بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، حیدرآباد میں فائر بریگیڈ سہولیات نا ہونے کے برابر ہے، آپ وفاق کی علامت ہیں، تاجر اپنے مسائل آپ کے پاس لے کر آئے ہیں ہمیں امید ہے کہ آپ ان مسائل کو حل کرائیں گے، ہم آپ کو حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری میں کی تاجر اور صنعتکا ر برادری سے خطاب کی بھی دعوت دے رہے ہیں۔ قائمقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ تاجروں و صنعتکا روں کو درپیش مسائل سے وفاقی اور صوبائی حکومت کو آگاہ کریں گے، ساتھ ساتھ متعلقہ فورم پر بھی ان مسائل کو اٹھائیں گے، تاجر قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں اور ملک کی ترقی میں تاجروں و صنعتکاروں کا کلیدی کردار ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامر س اخبارات کی زینت بنا ہوا ہے، قائمقام گورنر سندھ نے کہا کہ وہ حیدرآباد چیمبر کا دورہ کر یں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے صوبہ بری طرح متاثر ہے، بالخصوص کاشتکا ر اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں، اس ضمن میں تاجر برادری متاثرین کی مدد کے لئے آ گے آئیں، متاثرین کو خیمہ، ادویات، مچھر دانیاں اور راشن کی اشدضرورت ہے، تاجر برادری متاثرین میں خیمے ادویات اور راشن خود تقسیم کریں، سندھ اسمبلی کی عما رت تاریخی اہمیت کی حامل ہے، اسمبلی کی کاروائی براہ راست نشر کی جا تی ہے جس سے رکن اسمبلی کے حلقے کے عوام کو علم ہو تا ہے کہ ان کا نمائندہ کس طرح ان کے مسائل اجاگر کر رہا ہے۔ وفد نے قائمقام گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس تحمل مزا جی سے ہما رے مسائل کو تفصیل سے سنا اور اس کے حل کے لئے بھرپور یقین دہانی کرائی وہ قابل تحسین ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے تاجر برادری کے مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے تاجر برادری کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، ہمیں ہو چلی ہے کہ تاجر برادری کے مسائل بڑی حد تک حل ہو جائیں گے۔
سیکریٹری جنرل