پریس ریلیز
اسلام پو ری انسانیت کے لئے امن کا پیام لے کر آیا…عدیل صدیقی
27-09-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے انجمن تاجران ریشم بازار کے تحت جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تبا رک تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت کے لئے آخری نبی الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺکو دنیا میں بھیجنے کا مقصد گمراہی، بے راہ روی اور کفر کے اندھیروں میں بھٹکی ہوئی انسانیت کی رہنمائی کرنا تھا، نبی کریم ﷺکی حیات طیبہ اہل ایمان کے لئے روشن مثال ہے، اسوہ حسنہ سے زندگی کے ہر شعبے کے لئے رہنمائی لی جا سکتی ہے، مسائل کا حل سیرت مصطفی ﷺاور اسلام میں موجود ہے، اسلام پو ری انسانیت کے لئے امن کا پیام لے کر آیا۔ انجمن تاجران تاجران ریشم بازار کے صدر آصف میمن کونچ والا نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺکی پرچم کشائی کا مقصد دنیا تک پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و سلامتی، عدل و انصاف اور احترام انسانیت کا پیغام پہنچانا ہے، میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد مرتضیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے اس با برکت تقریب میں شریک ہو کر دکانداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے اراکین احسن ناغڑ، اعجاز علی راجپوت، محمد دانش خان، سیدعلی حسن لجپال، محمد راشد قریشی، علی رضا آرائیں،کامران راجپوت، انجمن تاجران کے اراکین عدنان دیسوالی، حاجی محمد ایوب، عابد شیخ، عامر جعفری، شکیل خانزادہ، امین میمن و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل