پریس ریلیز
گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ اساتذہ کی تعداد بڑھائی جائے۔۔۔نجم الدین قریشی
27-11-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر اور گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کی انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم الدین قریشی کا دورہ، پرنسپل ذو الفقار علی بڈھانی کے ہمراہ نجم الدین قریشی نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، پرنسپل ذو الفقار علی بڈھانی نے گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ انسٹیٹیوٹ میں چارسو طلبہ طالبات الیکٹریکل ٹیکنالوجی، کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشنر ٹیکنالوجی کا ڈپلومہ کر رہے ہیں۔ انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نے سندھ حکومت کی طرف سے گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ میں طلبہ و طالبات کو دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے خو شی ہے کہ یہاں کے لوگوں میں خواندگی کی شرح بڑھ رہی ہے، نوجوان طلبہ و طالبات میں تکنیکی مہا رت کا رجحان بڑھ رہا ہے جو کہ خو ش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ کا تعلیمی ماحول حوصلہ افزا ء ہے البتہ اساتذہ کی کمی محسوس کی گئی، ہما ری صوبائی وزیر تعلیم و ٹیکنالوجی سے درخواست ہے کہ گورنمنٹ مونو ٹیکنک انسٹیٹیوٹ اساتذہ کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ اس کی کارکردگی میں مزید اضافہ ممکن ہو سکے، انسٹیٹیوٹ مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین محمد دانش خان، اعجاز علی راجپوت، ملک ہاشم موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل