پریس ریلیز
سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں کامیاب عہدیداروں کو ایچ سی سی آئی کی مبارکباد
28-02-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے الیکشن ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن حیدرآباد 2024 میں سابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ ایاز حسین تنیو صدر، نائب صدر حمید اللہ ڈاہری، جنرل سیکریٹری عرفان علی بگھیو، جوائنٹ سیکریٹری غلام مرتضیٰ شیخ، لائبریری سیکریٹری محمد علی کولاچی، خزانچی ممتاز سچل اعوان اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لیگل افیئر سب کمیٹی کے چیئرمین محمد یاور قریشی ایڈوکیٹ کی الیکشن ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن حیدرآباد 2024 میں ممبر منیجنگ کمیٹی منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،صدر عدیل صدیقی نے دیگر اراکین مینیجنگ کمیٹی عبد ل احد سہتو، نعیم حسین گا ڈی، مہتاب منیر نربان، شاہزل علی میمن، تیمور حسین کیریو اور اسامہ یوسف پڑھیار کو انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران وکلا ء برادری کی فلاح و بہبود کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
سیکریٹری جنرل