پریس ریلیز
28-03-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کے تحت منعقد ہ امدادی پروگرام میں تاجر برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے کے کے ایف کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو طبی سہولیات کے علا وہ غریبوں، بیواؤں اور مساکین کی فلاح وبہبود میں کے کے ایف کی خدمات کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے غریب طبقے کی مشکلات میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے، کے کے ایف جیسے ادا رے غریبوں کی امید کی کرن ہیں۔ اس موقع پر متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ووفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی، رکن قومی اسمبلی وسیم حسین، رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی، سابق رکن صوبائی اسمبلی ندیم احمد صدیقی، حیدرآباد چیمبر کے اراکین محمددانش خان، فرمان بیگ، اعظم چوہان سمیت دیگر موجود ہیں۔
سیکریٹری جنرل