پریس ریلیز
28-06-2022
حیدرآباد ( )نو لمٹس فٹنس کے سمیر اقبال کی طرف سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور اراکین مجلس عاملہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی نے عشائیہ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملک کے حالا ت میں حکومت نے 13 صنعتوں پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد کرنے سے معیشت متاثر ہوگی، مزید مہنگائی کا طو فان آئے گا عوام پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں، صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کے بجائے صنعت و تجارت کے فروغ پر توجہ دی جائے، FBR ٹیکس نیٹ میں اضافہ کی پالیسی اپنائے، حکومت کو چاہئے کہ 498بلین ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے تاجر رہنماؤ ں سے مشاورت سے لائحہ عمل طے کیا جائے، پاکستان تین بلین امریکی ڈالر کی آئی ٹی ایکسپو رٹ کر رہا ہے، ہمیں چاہئے کہ آئی ٹی سیکٹر میں نوجوانوں کی تربیت کی جائے تو پاکستان 10بلین امریکی ڈالر تک کی آئی ٹی ایکسپور ٹ کر سکتا ہے۔ قبل ازیں نو لمٹس فٹنس کے سمیر اقبال نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی و دیگر عہدیداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے حیدرآباد چیمبر کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ تاجر بر ادری آپ پر فخر کرتی ہے، دام درمے سخنے آپ کے ساتھ ہیں، قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔عشائیے میں ایم پی اے ندیم صدیقی بھائی،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد فاخر شاکر اور پبلک پراسیکیوٹر عابد خاماسانی نے خصوصی شرکت کی، عشائیے میں سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، پہلاج رائے، لال چند لیمانی، ضیا ء الدین، اختیار احمد آرائیں، افتخار الدین عبا سی، مرزا مسعود بیگ، حسام اقبال، دانش شفیق قریشی، محمد سلیم خان، اریب خان و دیگر موجود تھے۔