پریس ریلیز
28-09-2023
حیدرآباد ( )حیدررآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے نسیم نگر میں دی کروس روڈ منی شاپنگ مال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفیﷺنے تجارت کا پیشہ اپنایا تجارت میں 9حصہ رزق ہے، شعبہ صنعت و تجا رت میں ہمیں حضور اکرم ﷺکی اسوہ حسنہ سے رہنمائی حاصل کرنا چاہئے، صدر عدیل صدیقی نے مزید کہا کہ ملک کا ریٹیلر سیکٹر ترقی کر رہا ہے، ریٹیلر سیکٹر کو مزید سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ انڈسٹریل سیکٹر پہلے ہی زوال کا شکار ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے نئے بزنس کی شروعات پر ڈائریکٹر آفتاب نائچ اور نثار نائچ سے نیک تمناؤ کا اظہار کیااور شاپنگ مال میں خریداروں کو دی گئی سہولت پر اطمینان کا اظہار کیا، دی کروس روڈ منی شاپنگ مال کے ڈائریکٹر ز آفتاب نائچ اور نثار نائچ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آپ کی سربراہی میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے، افتتاحی تقریب میں شرکت کر کے آپ نے ہما ری حوصلہ افزائی کی ہے جس پر ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آج کے تیز رفتار دور میں ہر آدمی علیحدہ علیحدہ دکانوں اور مارکیٹوں میں خریداری کرنے س گھبراتا ہے، ہم نے عام شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے دی کروس روڈ منی شاپنگ مال ڈیزائن کیا ہے، انتظامیہ نے پو ری کو شش کی ہے کہ خریداروں کو ایک چھت تلے انسانی ضروریات کی بنیا دی مصنوعات مل سکیں، شاپنگ مال میں گروسری، کاسمیٹکس، جیوئیلری، ملبو سات، موبائل،فارما سیو ٹیکل اور دیگر اشیا ء مہیا کی گئی ہیں۔ افتتاحی تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے اراکین احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، محمد دانش خان سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
سیکریٹری جنرل