پریس ریلیز
28-10-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے استحکام پاکستان آگنائزیشن کے تحت (رحمت اللعالمین ﷺ پیغمبر امن)کے تقریری مقابلے کی تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وجہ تخلیق کائنات حضرت محمد مصطفی ﷺ سلطان الانبیا ء سید المرسلین ﷺ اللہ رب العزت کے محبوب پیغمبر ہیں، ازروئے قر آن آفاقی اور دائمی نبی اور رحمت اللعالمین ہیں، آپ ﷺ نے عالم انسانیت کو حکمرانی، معا شی اور معا شرتی نظام عطام فرمایا، دنیا بھر سے ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ انسانیت کی تعظیم و تکریم، انسانی حقوق کی حفاظت کے لئے قوانین وضح فرمائے، انسان کی جان و مال اور عزت و آبروکا تحفظ و سلامتی کا سامان پیدا کیا، آپ ﷺکی زندگی طرز عمل امن پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے، صدر عدیل صدیقی نے مزید کہا کہ ایسی نشستیں پاکیزہ معا شرے کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ سابق ایم این اے صابر حسین قائم خانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم رحمت اللعالمین پیغمبر امن نے انسانی تفریق کو ختم کیا، غلاموں کو سرداران قوم اور حکمرانوں کے پہلومیں بٹھایا، صنف نازک یعنی عورت کو باعزت مقام دیا دونوں کی صلاحیتوں کے مطابق حقوق مقرر کئے۔ کنٹرولر ایگزامینیشن بورڈ انٹرمیڈیٹ سیکنڈری ایجو کیشن حیدرآباد ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، پیار اور رواداری نبی کریم ﷺ کا پیغام ہے اور اس عظیم پیغام کو پو ری دنیا میں پھیلانا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، رحمت اللعالمین نے انسانو ں کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دی اور یہ پیغام ہمارے معا شرے کے نوجوانوں کے لئے بھی ہے، جدید علوم سے معا شرتی اور معا شی پستی سے نکل سکتے ہیں۔ سابق کمشنر اور سرپرست (آئی ایس پی او) سید برکات رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ صرف انسانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام کائنات جس میں حیوانات شامل ہیں باعث رحمت بن کر تشریف لائے آپ ﷺ نے جانوروں کے حقوق کی بھی رحمت بن کر حفاظت کی۔استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے سینٹرل چیئر مین محمد احسن ناغڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم ﷺ دنیا میں امن کا پیغام لے کر آئے ہم پیغمبر امن کے امتی ہیں، دنیا کو امن کا پیغام دیتے ہیں، رحمت اللعالمین پیغمبر امن تقریری مقابلے کا مقصد معا شرے میں عدم برداشت ختم کر کے احترام کے جذبات کو فروغ دینا ہے اور نوجوان طلبہ و طالبات کی ذہنی نشونما کرنی ہے۔ ڈسٹرکٹ حیدرآباد مذہبی کمیٹی کے چیئر مین پیر الحاج گلشن الٰہی نے وطن عزیز کی سلامتی، ملک کی خوشحالی، معا شی استحکام، افواج پاکستان اور افواج پاکستان کے شہدا ء کے درجا ت کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔رحمت اللعالمین ﷺ پیغمبر امن کے تقریری مقابلے میں کامیاب طلبہ و طالبات کو انعامات دیئے، اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین محمد عدنان خان، شفقت اللہ میمن، افضال چوہان، حاجی جاوید، مقصود احمد چوہان، پروفیسر رئیس احمد، پرو فیسر جنید سیف،پیر غلام محی الدین جیلانی، استحکام پاکستان آرگنائزیشن کے سینئر وائس چیئر مین نواب الدین، صدر سید رفعت زیدی، سیکریٹری جنرل سید ریا ض شاہ، سینئر نائب صدر نعیم رضوی، نائب صدر اعظم ریا ض، نعمان میمن، اعجاز علی راجپوت، عبد الرؤ ف قریشی، ملک ہاشم، علی رضا آرائیں سمیت خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سیکریٹری جنرل