پریس ریلیز
28-11-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے بینک مکرمہ لمیٹڈ(بی ایم ایل) کی ڈفینس برانچ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور برانچ کی نئی برانڈنگ کا افتتاح کیا۔ بینک مکرمہ لمیٹڈکے ریجنل چیف محسن محمود خان نے شرکا ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بینک مکرمہ لمیٹڈایک نئے برانڈ کے ساتھ جدید طرز سروس کی طرف گامزن ہے، ۷۲ نومبر ۳۲۰۲ سے سابقہ سمٹ بینک لمیٹڈ (ایس ایم بی ایل) کے متبادل بینک مکرمہ لمیٹڈمکمل طور پر شرعی تقاضوں کے تحت بینکا ری کرے گا اور کلائنٹ کو خدمات شرعی طریقے سے فراہم کی جائیں گی، بینک مکرمہ لمیٹڈبینکا ری خدمات کا معیا ر اسلامی بینکنگ پر ہوگا، بینک مکرمہ لمیٹڈمیں یونائیڈ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ دنیا میں اسلامی بینکا ری تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، پاکستان میں اسلامی بینکنگ کا شعور پروان چڑھ رہا ہے، تاجر برادری اسلامی بینکنگ کو اولیت دیتی ہے، بینک مکرمہ لمیٹڈاسلامی بینکا ری میں اضافہ تاجر برادری کے لئے خو ش آئند ہے، اسلامی بینکنگ تاجروں و صنعتکا روں، در آمد و بر آمد کنندگان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ بینک میں کاروباری خواتین کی سہولت کے لئے پالیسی ہونی چاہئے۔ تقریب میں بینک مکرمہ لمیٹڈکے ایریا مینیجر عبد ل نبی میمن، کلسٹر مینیجر بابر سعید، ڈفینس برانچ مینیجر مس عروشہ،ریلیشن مینیجر کریڈٹ عتیق محمد قریشی اور حیدرآباد چیمبر کی واسا سب کمیٹی کے چیئر مین محمد دانش خان موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل