پریس ریلیز
28-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کلثوم فلنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تجا رت عظیم پیشہ ہے، پھلیلی میں فلنگ اسٹیشن کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی، اس کے قیام سے پھلیلی کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا، تاجر برادری شہر کی ڈیولپمنٹ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ملک کی معیشت کی ترقی کے لئے کو شاں ہیں،حکومت تاجران اور صنعتکا ری کے لئے وسائل مہیا کرے، صنعتوں کی بندش سے بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ ہے، مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح سے عوام کی قوت خرید ختم ہو رہی ہے، لوگ فاقہ کشی اور خودکشیوں پر مجبور ہیں، مارکیٹوں میں آٹا دستیاب نہیں، گیس کی بند ش سے لوگ پریشان ہیں، گھروں میں کھانا تیا رکرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، چودہ گھنٹے گیس کی لو ڈ شیڈنگ کے علا وہ گھریلو صارفین کو لو پریشر گیس مہیا کیا جا رہا ہے جوکہ سو ئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کی نا اہلی ہے، حکومت سوئی سدرن گیس کمپنی کی عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ریلیف کے اقدامات کرے۔ حکومت تاجروں کو صنعت و تجا رت کی ترقی کے لئے بنیا دی سہولت مہیا کرے تاکہ صنعت و تجا رت اور بر آمدات کے ذریعے معیشت کو بہتر بنایا جا سکے، صنعتی سیکٹر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،خام مال کی عدم دستیابی، روزمرہ ٹیکسز میں اضافہ، بجلی اور گیس کی سپلائی میں فقدان سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں جو کہ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہئے، حکومت معیشت کی بہتری کے لئے شارٹ ٹرم پالیسی بنائے تاکہ فو ری طو رپر ملک کی معیشت کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔ قبل ازیں کلثوم فلنگ اسٹیشن کے ڈائریکٹر ایڈوکیٹ راحیل عارف میمن نے مہمان خصوصی حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی اور اعزازی مہمان سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور رکن پہلاج رائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم پھلیلی کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں،پہلے لوگ پیٹرول کے حصول کے لئے پھلیلی سے باہر جاتے تھے اب جبکہ یہ سہولت پھلیلی میں دستیاب ہے لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچے گا۔
سیکریٹری جنرل