پریس ریلیز
30-04-2024
حیدرآباد ( ) ایم۔وائی۔ کے۔ ایسو سی ایٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر فہد علی خان نے حیدرآباد چیمبر آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر صدر عدیل صدیقی کو سندھ اکنامک زون پر بریفنگ میں بتایا کہ سندھ اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت حیدرآباد، نواب شاہ اور سکھر بیلٹ پر نئے صنعتی انکلیو کے لئے ٹرانزیکشن ایڈوائزر کے ذریعے فیزبیلٹی بنائی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت و تجا رت کے فروغ کے حوالے سے مستند اور اہم پلیٹ فارم ہے، اس حوالے سے ضرورت محسوس ہو تی ہے کہ ہم حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشاورت سے سندھ اکنامک زون کی منصوبہ بندی میں آگے بڑھیں اور یہ پہلا مشاورتی اجلاس ہے،مستقبل میں بھی ایسے اجلاس ہوں گے، جو نیا اکنامک زون ہے ہم آپ کی مشاورت سے ہی ڈیولپ کرنا چاہیں گے، انہوں نے کہا کہ مستقبل کے صنعتی ایسٹیٹس بینچ مارک کے طو ر پر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، یہ صنعتیں علا قے کی صلاحیتوں کو سامنے رکھتے ہوئے سندھ اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی اسٹریٹیجک مقامات کا انتخاب کرے گی، جدید کاروباریوں کو راغب کیا جائے گا، صنعتکا ر روزگار ہنر مندی کی ترقی او ر پیداواری صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معا شی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں، اس وقت صنعتی انکلیو منصوبہ بندی کے مراحل میں ہے،انکلیومیں صنعتی ضروریات کی مطابقت کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ ایم۔ وائی۔ کے۔ ایسو سی ایٹ پرائیویٹ لمیٹڈ آئی۔ ایس۔ او۔ 9001سرٹیفائیڈ کمپنی ہے جو کہ بین الاقوامی ممالک میں کام کرتی رہی ہے، پیشہ ورانہ کاروبا ری اور مالیاتی صنعتوں میں کنسلٹنسی کے فرائض انجام دے رہی ہے، عارف حبیب ڈولمین کے سینئر نائب صدر فراز خان نے بتایا کہ پی۔ بی۔ ایکس۔ اسکیم پیش کر رہے ہیں۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتوں کے فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری ملک میں لانے کی بھرپور جدو جہد کر رہی ہے، مستقبل کے اکنامک زون کی منصوبہ بندی اور انڈسٹریلائزیشن میں ترقی یافتہ ممالک کے تجربات کو سامنے رکھا جائے، اکنامک زون میں یقینا جدید ٹیکنالوجی پر مبنی صنعتیں لگائی جائیں گی،حیدرآباد ایگر و بیسڈ انڈسٹریز کامیاب ہیں، زرعی اور لائیو اسٹاک کی پیداوار کو ویلیو ایڈڈ کر کے دنیا کی غذائی ضروریات کو پور ا کیا جا سکتا ہے، ہم اپنی مصنوعات کو بیرون ممالک ایکسپورٹ کر کے ملک کے لئے قیمتی زر مبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر حاجی محمد سلیم خان، شفقت اللہ میمن، محمد دانش خان، احسن ناغڑ، علی رضا آرائیں، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، حاجی جاوید خلجی، عباس سومرو و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری