پریس ریلیز
30-5-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے پیٹرولیم مصنوعات کے اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل صنعت، تجا رت اور زراعت میں خام مال کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، نقل و حمل کے اخراجات بڑھنے کی وجہ سے اشیا ء و خدمات مزید مہنگی ہو جائیں گی انڈسٹریل سیکٹر کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا،محنت کشوں اور کم اجر ت و الے نجی و سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے، معا شی مسائل سے دو چار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول اور ڈیز کی قیمت میں یکمشت 30روپے بڑھانا سراسر زیا دتی ہے، اگر آئی۔ ایم۔ا یف۔ کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ناگزیر تھا تو مرحلہ وار بڑھانا چاہئے تھا تاکہ غریب اور درمیانے درجے کے افراد پر زیا دہ بوجھ نہ پڑے، موجودہ پیٹرول کی قیمتیں ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، ٹریڈرز اور عام لوگوں پر بہت ظلم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، ملک میں ہو شربا مہنگائی میں مزید اضافہ ہو جائے گا، پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں دوسرے ممالک کی مصنوعا ت سے مقابلے کرنے کی سکت نہیں رکھتی ان حالات میں بر آمد کنندگان کو مزید چلینجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سیکریٹری جنرل