پریس ریلیز
ہم قانونی جنگ لڑ کر آئے ہیں،تاجروں کی خدمت کا عمل جا ری رہے گا… عدیل صدیقی
30-09-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کے ہمراہ چیمبر سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوشل میڈیا پروزارت تجا رت پاکستان سے منسوخ شدہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن وزارت تجا رت پاکستان نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو 24اپریل 2022 پانچ سالوں کی مدت کے لئے لائسنس جا ری کیا ہے، ٹریڈ رولز کے تحت ممبران کو 730دنوں میں ووٹ کا حق حاصل ہوتا ہے، ہما رے ممبران کی تعداد 400ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2024میں کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کوئی چھو ٹا بڑا تاجر نہیں، البتہ انڈسٹریل تاجروں کی آواز کو جلدی سنا جاتا ہے، کیونکہ ایک انڈسٹری 200سے 500محنت کشوں کو روزگار مہیا کرتی ہے، اس کے علا وہ بر آمدات میں بھی صنعتوں کا بڑا حصہ ہے، شٹر پاور چھو ٹے تاجروں کے پاس ہے اور وہ ہما رے قریب ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی آواز کو دبانے کے لئے جو راہ اختیار کی گئی ہے وہ اچھی نہیں ہے، میں خوش نصیب ہوں کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی کارکردگی کو میڈیا میں اچھی کوریج مل رہی ہے، آپ لوگ صحیح اور غلط کا فیصلہ کر سکتے ہیں، ماضی میں منسوخ ہونے کے باوجود حیدرآباد چیمبر کی ممبرشپ دی گئی، لیٹر پیڈ پر ممبرشپ سرٹیفیکیٹ جاری کئے گئے، ہم پہلے بھی اس کے مخالف تھے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز میں کوئی اختلاف نہیں ہے، دونوں ایک پیج پر ہیں، حیدرآباد چیمبر کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سو شل میڈیا اور اخبارات میں تاجر برادری میں غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کے خلاف FIRدرج کرائی جائے گی، ہم قانونی جنگ لڑ کر آئے ہیں، قانون کے تحت بیٹھے ہیں، ہمیں کوئی نہیں نکال سکتا اور اگر ایسا ہوا تو حیدرآباد چیمبر کی بلڈنگ کے باہر ٹیبل لگا کر چیمبر چلاؤ ں گا۔ صد ر عدیل صدیقی نے DIGحیدرآباد پیر محمد شاہ، SSPحیدرآباد امجد احمد شیخ، ڈائریکٹر FIA، سائبر کرائم سیل، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے متعلق سو شل میڈیا پر غلط فہمیاں پیدا کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔ پریس کانفرنس میں صحافی حضرات کے علا وہ حیدرآباد چیمبر کے اراکین حسام بیگ، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی،حاجی وکیل احمد، حاجی مقصود چوہان، محمد افضل چوہان، جبران شیخ، کامران خان، محمد اریب خان، احسن ناغڑ، محمد دانش خان، محمدعدنان خان، سہیل بھائی، طاہر شاہ، عرفان خان، شازان شیخ، محمد نعمان شیخ، عرفان شیخ،، فرمان بیگ، بابر راجہ، نجم الدین چوہان، حماد درانی، محمد رضوان، اعظم ریاض، محمد ہاشم، محمد کاشف، علی رضا سمیت تاجر تنظیموں کے عہدیداران شریک تھے۔
سیکریٹری جنرل