پریس ریلیز
30-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت اور سرپرست اقبال حسین بیگ کی سینٹرل سٹی پو لیس آفیسر (CCPO) کراچی جاوید اختر عالم او ڈھو سے ملاقات میں سی سی پی او کراچی تعیناتی پر حیدرآباد کی تاجر برادری کی طرف سے مبارکباد پیش کی اورنیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کراچی پو لیس کا سربراہ بنایا ہے، کراچی شہر میں جب کوئی اچھا پو لیس آفیسر آتا ہے تو کاروبار ترقی کرتا ہے اور تاجر برادری کو لاء اینڈ آرڈر کے مسائل سے نجات ملتی ہے اور کاروبا ری سرگرمیاں تیز ہو تی ہیں،کراچی صوبے کی تجا رتی شہہ رگ ہے، آئندہ آنے والے دنوں میں کرا چی کی کاروبا ری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد جڑواں شہر ہیں، حیدرآباد کی تاجر برادری کراچی میں کاروبار کرتی ہے، آپ کی حیدرآباد ایس ایس پی اور ڈی آئی جی تعیناتی کے دوران آپ نے مثالی خدمات انجام دیں، حیدرآباد کی تاجر برادری میں آپ کی سی سی پی او کراچی تعیناتی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سینٹرل سٹی پو لیس آفیسر (CCPO) کراچی جاوید اختر عالم اوڈھو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت اور سرپرست اقبال حسین بیگ کی کاوشوں سراہتے ہوئے کہا کہ آپ صنعتکار ہیں، معا شی ترقی میں تاجر برادری کا کلیدی کردار ہے، سندھ پو لیس ڈپارٹمنٹ کا بھرپور تعاون تاجر برادری کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔
سیکریٹری جنرل