پریس ریلیز
02-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد میونسپل کارپو ریشن کے میئر کاشف شورو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میونسپل افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین محمد احسن ناغڑ کی قیادت میں آئے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے رمضان بچت بازار لگانے پر ایچ سی سی آئی کے صدر عدیل صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ممبران کی رضاکارانہ خدمات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ انکروچمنٹ شہر کی تزئین و آرائش میں بڑی رکاوٹ ہے، تاجر برادری کی عام شکایت ہے کہ مارکیٹوں میں انکروچمنٹ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، اس سلسلے میں اینٹی انکروچمنٹ سیل کام کر رہا ہے، انکروچمنٹ ختم کرنے میں تاجر برادری ہمارا ساتھ دے، انہوں نے کہا کہ بارشوں سے قبل ہم نے سیوریج ڈرین اور مین ہول کی صفائی کے کام شروع کرا دیئے ہیں تاکہ بارشوں میں عوام کو مشکلات سے محفوظ رکھا جا سکے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مارکیٹوں، محلے اور گلیوں میں کچرا ڈمپنگ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ کاشف شورو نے کہا کہ تاجربرادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد شہر کی صنعت و تجارت کی ترقی کے لئے تاجر برادری کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں صنعتیں چلیں گی تو لوگوں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور شہر کی معیشت مضبوط ہو گی، کاشف شورو نے ایک مرتبہ پھر شہریوں کی خدمت کرنے کا عزم کیا۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میونسپل افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ نے میئر کاشف شورو کو صفائی، نکا سی و فراہمی آب، اسٹریٹ لائٹ سمیت تاجر برادری کے جملہ مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، تاجروں کا کہنا تھا کہ بلدیہ حیدرآباد کی جملہ کار کردگی بہتر رہی ہے، عملہ تاجروں کے مسائل حل کر رہا ہے۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر ظہور لکھن، حیدرآباد چیمبر کے اراکین نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپو ت، علی رضاآرائیں، رفعت زیدی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل