پریس ریلیز
13-09-2022
حیدرآباد ( )سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد امجد احمد شیخ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 80 پو لیس اہلکاروں پر مشتمل محافظ فورس بنائی گئی ہے اور آج لطیف آباد میں محافظ فو رس کا افتتاح کر رہے ہیں محافظ فورس تجا رتی مراکز، انڈسٹریل زون کے تاجروں وصنعتکا روں کو تحفظ فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کشا دہ دلی کا مظاہرہ کرے، تجارتی مارکیٹوں او ر انڈسٹریل زون میں CCTVکیمرہ نصب کر کے پو لیس ڈپا رٹمنٹ کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے کنیکٹ کیا جائے تاکہ شہریوں کو فوری طو ر پر تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے رابطے میں ہیں، حیدرآباد میرا اپنا شہر ہے، میری پو ری کو شش ہو گی کہ شہریوں کو بہتر سے بہتر سیکو رٹی فراہم کروں، سیلاب متاثرین جن علا قوں سے آئے ہیں وہاں قتل اور اسلحہ عام چیزیں ہیں تمام SHOsکو ہدایت کردی گئی ہے کہ سیلاب متاثرین کے ٹینٹ سٹی میں مقیم افراد کا ڈیٹا بیس بنا لیں،چیک پو سٹ قائم کریں اور سیلاب متاثرین کی اسنیپ چیکنگ شروع کردی جائے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پو لیس امجداحمد شیخ کا خیر مقد م کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی میں بزنس کمیو نٹی کا کردار ہے، دونوں ادا روں کے درمیان بہترین روابط ہیں، بزنس کمیونٹی آپ کی شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتی ہے، حیدرآباد میں آپ جیسے فرض شناس، دیانت دار اور بہا در افسر موجود ہیں، پچھلے ادوا رمیں بینکوں سے کیش کی منتقلی کے دوران لو ٹ مار کی وارداتیں ہو رہی تھیں، رو ز مرہ کی بنیا د پر کرائم ہو رہے تھے، تاجر برادری کی ڈیمانڈ ہے کہ آپ جیسے پو لیس افسر لانگ ٹرم حیدرآباد میں رہیں، صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد پو لیس کی کارکردگی کو سراہا، حال ہی میں لاڑکانہ سے آئے ہوئے دو مفرور ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے یقینا جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن اچھا اقدام ہے، ترقی یافتہ ممالک میں بھی چو ری کی چھو ٹی چھو ٹی وارداتیں ہو تی ہیں۔صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ سیلاب قدرتی آفت ہے تاجر برادری نے سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کی ہے یہ کوئی احسان نہیں ہے، یہ ہما ری ذمہ داری تھی جو ہم نے پوری کی، سیلاب متاثرین میں مشکوک افراد کی آمد لمحہ فکریہ ہے، پو لیس ڈپارٹمنٹ کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے،تاجر برادری کو عارضی طو رپر سیلاب متاثرین کے رہنے پر اعتراض نہیں ہے، شہر کا انفرا اسٹرکچر اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ سیلاب کی صورتحال میں نقل مکانی کرنے والے متاثرین مستقل سکونت اختیار کریں، اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کے ساتھ مل کر پلاننگ کی جائے۔حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے تاجر برادری کے مسائل پر مفصل گفتگو کی۔ اجلاس میں سینئر نائب صدرنجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، MPAندیم صدیقی، چیئر مین لا ء اینڈ آرڈر کمیٹی مرزا حسن مسعود بیگ اراکین پہلاج رائے ضیا ء الدین قریشی، عامر شہاب، شاہد کے کے، محمد سلیم خان، علی لجپال، محمد دانش خان، صلا ح الدین قریشی، معیز عباس، نواب الدین، اعجاز علی راجپوت، عزیر حسین بیگ، عرفان شیخ، احسن ناغڑ، اشتیاق قریشی، ناصر خان، طاہر شاہ، علی آرائیں، غازی صلا ح الدین، فرمان بیگ، شہاب الدین انصا ری،اختیار احمد آرائیں، شاہ زین شیخ، عبد الواحد سیجا، اقبال میمن، جاوید اقبال راجپوت، عمران ملک، فیضان خان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل