پریس ریلیز
حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کی تاج پوشی
حیدرآباد میرا شہر ہے معا شی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے۔۔۔عدیل صدیقی
03-03-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ اینڈ جنر ل مرچنٹس کے استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حیدرآباد چیمبر کو حاصل کرنے کے لئے تقریباً تین سال سخت جدو جہد کی،اپوزیشن نے پروپیگینڈا شروع کردیا کہ صنعتکار چھو ٹے تاجروں کی کیا خدمت کریں گے، الحمد اللہ میرا تعلق چھوٹے تاجروں سے ہے اور میں تاجروں کے دکھوں کو بہتر طو رپر سمجھ سکتا ہوں کیونکہ میں بھی چھو ٹا تاجر ہوں اور مجھے اس پر فخر ہے، تاجربرادری کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کا پلیٹ فارم اہمیت کا حامل ہے، ہم نے سب سے پہلے چیمبرکے پلیٹ فارم سے مارکیٹوں اور بازارو ں میں تاجروں کے لئے بنیا دی سہولیات کے لئے آواز اٹھائی ہے، حیدرآباد میرا شہر ہے معا شی ترقی کے لئے دن رات کام کریں گے، کٹ پیس کلاتھ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے سونے کا تاج پہنا کر میری اور اس حیدرآباد کی تاجر برادری کی عزت افزائی کی اس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور یہ تاج میں اپنے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت میرے ساتھیوں اقبال حسین بیگ، نجم الدین قریشی، اویس خان، لال چند لیمانی اور پہلاج رائے کے نذر کرتا ہوں،ایک مضبوط ٹیم بن کر ہمہ وقت حیدرآباد کی معا شی ترقی اور تاجر برادری مسائل حل کرانے میں متحرک ہیں، میرے ساتھیوں کی کاوشوں سے حیدرآباد جگمگا رہا ہے، نیت اچھی ہو تو اللہ تبارک و تعالیٰ مدد کرتا ہے۔ حیدرآباد چیمبر کی کاوشوں کے ثمرات تاجروں تک پہنچ رہے ہیں۔قبل ازیں انجمن تاجران کٹ پیس کلاتہ اینڈ جنرل مرچنٹس کے صدر محمد راشد قریشی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور ان کے رفقاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں اور بازاروں کے مسائل حل کرانے میں آپ کی پالیسیاں کامیاب رہی ہیں، پو لیس ڈپارٹمنٹ، حیسکو، بلدیہ سمیت دیگر ادارے حیدرآباد چیمبر کے توسط سے عام تاجر کے مسائل حل کر رہے ہیں، البتہ حیسکو لو ڈ شیڈنگ کے حوالے سے تاجروں کے تحفظات ہیں جو کہ دور کرنے کی ضرورت ہے جبکہ سیوریج نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرتی رہے گی،مارکیٹوں کی پارکنگ کے لئے اسپیس الاٹ کر دیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یہ کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، یہاں کے تاجروں نے متفقہ طو رپر فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیا پارکنگ میں کھڑی کریں گے اس طرح خریداروں کو سہولت حاصل ہو گی، محمد راشد قریشی نے کہا کہ دکانداروں کی یونین کا پتھاروں سے کوئی تعلق نہیں ہے مگر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ مافیا پتھاروں اور ٹھیلے والوں کو بلا وجہ تنگ کر رہی ہے، انسانیت کے ناطے پتھاروں اور ٹھیلوں کو لائن اپ کردیا جائے اس سے غریبوں کو روزگار ملے گا، عدیل صدیقی صاحب آپ حیدرآباد کی تاجر برادری کی قیادت کر رہے ہیں اور تاجر برادری آپ کے ساتھ کھڑی ہے تاجر برادری آپ سے بڑی امیدیں رکھتی ہے،آپ تاجر برادری کی بھلائی کے لئے مزید کام کر تے رہیں گے۔ استقبالیہ میں حیدرآباد چیمبر کے اراکین لال چند لیمانی، محمد سلیم خان، صلاح الدین قریشی، احسن ناغڑ، محمد اکبر خان درانی، افتخار عبا سی، اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، محمد فہیم خان، سید علی حسن لجپال، مقصود احمد چوہان، الہ دین قائم خانی، علی رضا آرائیں، رشید خلجی، حماد درانی، محمد آصف میمن کونچ والا، شکیل خانزادہ،امین میمن، اعظم چوہان، عدنان حسین آرائیں، انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ اینڈ جنرل مرچنٹس کے چیئر مین ایوب راجپوت و اراکین جاویدقریشی، شاہد رانگھڑ، آصف سٹہ سمیت دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل