پریس ریلیز
عدیل صدیقی کی آئرن اسٹیل ایسو سی ایشن کے صدر کے انتقال پر تعزیت
03-03-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے آل حیدرآباد آئرن اسٹیل ایسو سی ایشن کے مرحوم صدر شاکر شیخ کی رہائش گاہ پر جاکر مرحوم شاکر شیخ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کی طرف سے مرحوم کے بڑے بھائی ایاز شیخ اور صاحبزادے فاخر شیخ سے تعزیت کی، صدرعدیل صدیقی نے کہا کہ مرحوم تاجر برادری کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے، آئرن اینڈ اسٹیل مارکیٹ کے تاجروں کی فلاح و بہبود میں ان کی خدمات تا دیر یاد رکھی جائیں گی، عہدیداروں نے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، اس موقع پر نائب صدر اویس خان، اراکین احسن ناغڑ، اعجاز علی راجپوت، عرفان شیخ اور آل حیدرآباد آئرن اسٹیل ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری مقصود احمد چوہان موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل