پریس ریلیز
28-4-2022
حیدرآباد ( )لطیف آباد کی تاجر برادری کی دعوت پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین، نائب صدر اویس خان اور سرپرست اقبال بیگ نے لطیف آباد جامع کلاتھ مارکیٹ میں قائم پو لیس شکایتی کیمپ کا دورہ کیا، عہدیداران کی آمد پر تاجر ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، کئی مقامات پر تاجروں کی طرف سے اپنے ہردلعزیز رہنماؤں پر گل پاشی کی گئی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ پو لیس کے استقبالیہ کیمپ کی تعریف اور ڈیو ٹی پر موجود جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور تاجر دوست ماحول مہیا کرنے پر سندھ پو لیس کی خدمات کو سراہا، عدیل صدیقی نے شاندار استقبال پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔
سیکریٹری جنرل