پریس ریلیز
23-5-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد آئل مل ایسو سی ایشن کے صدر حاجی اسلام الدین کی قیادت میں سائٹ کے صنعتکاروں نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان سے ملاقات میں حیدرآباد چیمبر کو دوبارہ فعال کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری صنعت و تجا رت کی ترقی کے لئے آپ کی خدمات کو سراہتی ہے، تاجروں کو امید ہو چلی ہے کہ حیدرآباد چیمبر صنعت و تجا رت کی ترقی میں پہلے سے بہتر انداز میں فرائض انجام دے گا،، ہم صنعتکاروں کی طرف سے آپ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں، حاجی اسلام الدین نے بتایاکہ لوکل سیڈ آئل تیار کر رہے ہیں، حکومت نے 17فیصد ٹیکس لاگوکردیا ہے، ہم چاہتے ہیں آپ کی سربراہی میں اس معاملے کو حل کرایا جائے،۔ صدر عدیل صدیقی نے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آپ نے جس مسئلے کی نشاندہی کی ہے اس پر بھرپور کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کا کوئی نا کوئی حل نکالاجائے،انہوں نے مزید کہا کہ صنعتکا روں کے تعاون سے چیمبر کو نہ صرف ترقی دیں گے بلکہ ہما ری کوشش ہو گی کہ چیمبر سے وابستہ ممبران کی بلا تفریق خدمت کی جائے، تاجر برادری کی خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں اور تاجر برادری کے تعاون سے ہی یہ سب ممکن ہوا، حیدرآباد چیمبر کا ہر ایک ممبر ہما رے لئے قابل احترام ہے۔ اس موقع پر ایسو سی ایشن کے نائب صدر مہیش کمار وکیانی سمیت سینئر ممبران دلیپ کمار وکیانی، سندیش کمار اور جنید کے علا وہ اراکین ایوان ضیا ء الدین، محمددانش خان، اسلم نربان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل