پریس ریلیز
24-5-2022
حیدرآباد ( )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چیمبر ہو اپنی لیڈر شپ کے ساتھ آگے بڑھتا ہے، بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو فعال بنانے میں حیدرآباد کے تاجروں کی مشترکہ جدو جہد اور قانونی جنگ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس میں ممبران کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کرنے پر غو ر کریں، آپ دیکھیں گے کہ چند دنوں میں چیمبر کا گراف اوپر کی طرف جائے گا، دنیا بھر میں ایگریکلچر سیکٹر کو چیلنجز کا سامنا ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، فیڈریشن کا کام پالیسی کو ٹھیک کرنا ہے تاکہ صنعت و تجا رت آگے بڑھے، فیڈریشن پالیسیوں پر مشتمل چار پبلی کیشن تیار کر کے حکومت کو دے چکی ہے، چارٹرڈ آف اکنامی پر کام کرنے کی ضرورت ہے جو بھی سیا سی پا رٹی اقتدار میں آئے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر پا لیسی بنائے، ایک ڈالر کے اضافے سے 80ارب قرضہ بڑھ جاتا ہے، معیشت ڈوب رہی ہے، معا شی بہتری کے لئے نئی حکومت سخت فیصلے نہیں لے رہی، فیڈریشن آئی ٹی پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، انڈیا 152بلین کی آئی ٹی ایکسپو رٹ کر رہا ہے، ہمیں آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کرنے کی خاص ضرورت ہے، پاکستان میں بے شمار مسائل ہیں، سندھ بھر کے چیمبرس کا اجلاس بلا رہے ہیں، اکھٹے بیٹھ کر مسائل کے حل کے لئے فیصلہ کریں گے، حکومت کا سیٹ اپ ہو جائے تو کاٹن سیڈ پر 17فیصد ٹیکس ختم کرائیں گے۔ FPCCIکے سابق صدر اور چیئر مین بزنس مین پینل انجم نثار نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر فیڈریشن کا اثاثہ ہے، ملک میں معا شی بحران ہے نئی حکومت سخت فیصلے نہیں لے رہی بجلی کے ریٹ بڑھ رہے ہیں، بجلی کی چو ری پر قابوپانے کی ضرورت ہے، حکومت چیزوں کو درست نہیں کرتی اور قرضہ لینے چلی جاتی ہے، حکومت نجکاری کرنا چاہتی ہے، انڈسٹری چلانا بہت مشکل ہو گیا ہے، پاکستان حکومت نے دنیا بھر سے فری ٹریڈ کے معاہدے کئے ہیں ملک کی انڈسٹری تباہ ہو رہی ہے، در آمد بڑھ گئی ہے،نقصان کا سو دا ہے، فیڈریشن میں تمام کام میرٹ پر کئے جا رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس کو بو ر ڈ آف انویسٹمنٹ میں نمائندگی دیں گے، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کو سندھ ریجنل انچارج FPCCI مقرر کر رہے ہیں، اس سے فیڈریشن کو اور بزنس مین پینل کو فائدہ ہوگا۔ فیڈریشن کے نائب صدر حاجی محمد یعقوب نے کہا کہ آج کا دن بڑا خوشی کا دن ہے حیدرآباد چیمبر کو نوجوان لیڈر شپ مل گئی ہے، فیڈریشن اور ہم سب مل کر ساتھ چلیں گے، حیدرآباد چیمبر تمام محکموں کے ساتھ لائژن بڑھانے پر توجہ دے، ہمارے تجربات سے استفادہ کریں، اجلاس سے کے نائب صدور ثاقب فیا ض، انجینئر ایم۔جبار، شبیر منشا ء و دیگر نے بھی خطاب کیا۔قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بڑی جدو جہد کے بعد چیمبر فعال ہوا ہے، فیڈریشن کے تمام وزارتوں میں اچھے اثر رسوخ ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہمیں ساتھ لے کر چلیں، ملک کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں، بجلی اور گیس کی قلت سے انڈسٹری چلانے میں صنعتکاروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں ان مسائل کو حل کرائیں، حیدرآباد کی بات پہلے کریں ہمیں ہمارا حق دلوائیں، ڈالر بڑھ رہا ہے، ایک ڈالر کے اضافے سے 80ارب قرضہ بڑھ جاتا ہے، تاجروں کا کیس آ پ کو ہی لڑنا ہے، حیدرآبا د چیمبر آف کامرس میں FPCCIریجنل آفس یا ڈیسک قائم کی جائے، فیڈریشن ایکسپو رٹ ڈیولپمنٹ بور ڈ کی ممبر ہے،ایک ایکڑ قطعہ آراضی پر نیو بلڈنگ میں ووکیشنل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انکیوبیشن سینٹر قائم کرنا چاہتے ہیں، فیڈریشن کی 136بو رڈ ز میں نمائندگی ہے، حیدرآباد چیمبر کو بھی نمائندگی دلائی جائے ہم میرٹ پر چیمبر کے نمائندہ بھیجیں گے، وومین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام کے لئے درخواست ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کو جمع کرا دی گئی ہے، سرپرست اقبال بیگ نے کہا کہ چیمبر کی دس سالہ فیڈریشن سے دوری سے کاروباری لوگوں کو نقصان ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ہما ری مدد کرے۔ حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے تاجر و ں و صنعتکاروں کے مسائل حل ہونے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں فیڈریشن کے نائب صدور حاجی محمد یعقوب، ثاقب فیا ض مگو، شبیر منشا ء، شوکت سلیمان، حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین، نائب صدر اویس خان اراکین، حسام بیگ،لال چند لیمانی، پہلاج رائے، محمد سلیم خان، عامر شہاب، شاہد کے کے، ضیا ء الدین، ندیم صدیقی، یو سف سلیمان، اشتیاق قریشی، محمد الطاف میمن، ادریس میمن، مسرور اقبال، اسحق قریشی، اختیار احمد آرائیں، افتخار احمد عبا سی، علی لجپال، محمد عرفان خان، مرزا مسعود بیگ،صلاح الدین قریشی، فہیم خان، معیز عباس، نواب الدین، علی راجپوت، اریب خان، احسن ناغڑ، ظفر احمد غو ری سمیت دیگر نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل