پریس ریلیز
14-6-2022
حیدرآباد ( ) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد فاخر شاکر نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کی بہت کمی ہے اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا آغاز کر رہے ہیں، تاجر و صنعتکا ر شہر کی بہتری میں ہما رے ساتھ تعاون کریں گے، اسٹریٹ لائٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مین روڈ کی اسٹریٹ لائٹ ایچ۔ ڈی۔ اے۔ کے پاس ہیں اور کھمبوں کی بلدیہ کی ذمہ داری ہے اس پر کام کر رہے ہیں، مویشی منڈی کے ٹھیکے کے لئے نیلام عام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کو انٹرنیشنل سٹی بنانے کے لئے ورکنگ کریں گے، شہر سے کیٹل فارم جلد کیٹل کالونی شفٹ کر رہے ہیں، تاکہ شہر کے اطراف کے مسائل حل ہو سکیں، کیٹل کالونی میں سلاٹر ہاؤ س کو بھی آپریشنل کیا جائے گا، اتنی بڑی آبا دی کے لئے فائر بریگیڈ کے پاس 4تا 5گاڑیاں کام کر رہی ہیں، ان گاڑیوں کو ہالا اور مٹیاری بھی بھیجا جاتا ہے، کوہسار اور کیٹل کالونی میں فائر بریگیڈ اسٹیشن قائم کریں گے، نکا سی آب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تمام نالے ایچ۔ ڈی۔ اے۔ کے پاس ہیں، کچرے کے ڈسپو زل کے لئے 8گاڑیاں ہیں، مزید گاڑیاں کرائے پر حاصل کرنی پڑتی ہیں،یونین کاؤنسل کی سطح پر شہر بھر میں صفائی کے کام کئے جا رہے ہیں، بلدیہ ایونٹ پر کام کر رہی ہے، ہمیں یکساں طو رپر پو رے سال محنت سے کام کر نا ہوگا،قبرستانوں میں مستقل بنیا دوں پر پانی اور اسٹریٹ لائٹ کا بندو بست کیا جائے گا، این جی اوزکے تعاون سے فلٹر پلانٹ بھی نصب کریں گے، ابتدائی طو رپر یونٹ نمبر 7اور الفجر روڈ کو ماڈل رو ڈ بنائیں گے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے نئے ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی توجہ شہر کے منظر نامے کی طرف مبذول کرائی، انہوں نے کہا کہ شہر میں گندگی آلودگی کا سبب ہے، جس سے تاجر اور شہری یکساں طو رپر متاثر ہو رہے ہیں، کئی سالوں سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کو مضبوط شہری ادارے کے طو رپر دیکھتا ہے، ملک کے دوسرے شہروں میں آلودگی کم کرنے پر سنجیدگی سے توجہ دی جارہی ہے، نکا سی آب کے تباہ نظام کی وجہ سے تاجروں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے، مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے اور تاجروں کو خدشہ ہے کہ ان کو بد ترین حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، تاجر برادری میونسپل ٹیکس ادا کرنا چاہتی ہے، اہلکار فضول میں تاجروں کو تنگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد انسداد تجاوزات مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پتھارے داروں اور ٹھیلے والوں کو تنگ نہ کیا جائے، سڑکوں کے درمیان میں قائم کھمبوں کو فو ری طو رپر ختم کرنے کی ضرورت ہے، دوسرے اضلا ع سے بھی حیدرآباد میں لوگ خریداری کرنے آتے ہیں، ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے کراچی کی طرز پر پارکنگ کمپلیکس تعمیر کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اتنی بڑی آباد ی والے شہر میں جدید فائر بریگیڈ سسٹم موجود نہیں ہے، شہریوں اور تاجروں کو آتشزدگی کی ہنگامی ضروریات کو پو را کرنے کے لئے فائر بریگیڈ نظام کو اپ گریڈ کیا جائے۔ عدیل صدیقی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ ہنگامی بنیادوں پر حیدرآباد فائر بریگیڈ کو اسنارکل ٹیکنالوجی اور جدید فائر بریگیڈ گاڑیاں فراہم کی جائیں، انہوں نے اسٹریٹ لائٹ کے غیر فعال نظام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی شاہراہوں پر نصب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے اپنے اختتامی کلمات میں اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمنسٹریٹر فاخر شاکر شہریوں اور تاجروں کی سہولیات کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں گے۔ اجلاس میں سرپرست اقبال بیگ، نائب صدر اویس خان، اراکین حسام اقبال، پہلاج رائے، ضیا ء الدین، اختیار احمد آرائیں، علی لجپال، کاشف،محمد عدنان خان، نواب الدین، علی راجپوت، احسن ناغڑ، ناصر خان، شہاب الدین انصا ری، طاہر شاہ، شیزان شیخ، شیراز خان سمیت بلدیہ افسران مصطفی کے کے، نجیع اللہ ابڑو، فیا ض کلیا ر، ناصر لاڈھی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل