پریس ریلیز
15-06-2022
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے صدر عدیل صدیقی کی کاوشوں سے میڈیکل اسٹور، بیکری اور ملک شاپ حکومت کی 8بجے شب بازار بند کرنے کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ صدر ایوان نے بتایا کہ عوام اور تاجر برادری کی طرف سے اس بات پر اسرار کیا جا رہا تھا کہ اشیا ء ضروریہ کی دکانیں بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صدر ایوان عدیل صدیقی نے ضلعی انتظامیہ سے بات چیت کے ذریعے تاجروں اور عوام کے لئے مذکو رہ دکانوں کو ریلیف دلایا ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمن میمن پر زو ر دیا ہے کہ بغیر نو ٹیفیکیشن کے دکانوں کو بند نہیں کیا جائے، جس پر کمشنر حیدرآباد نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ سے بات کریں گے، صدر عدیل صدیقی نے ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا۔
سیکریٹری جنرل