پریس ریلیز
حکومت آئی ٹی ایکسپو رٹ بڑھانے پر توجہ دے….عدیل صدیقی
20-6-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ICMAپاکستان کے اشتراک سے منعقدہ پوسٹ بجٹ سیمینار 2022-23سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت بر آمدات بڑھا نے پر توجہ دے،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے ڈالر ریٹ مستحکم ہوں گے، 43بلین بجٹ خسارے کو کم کرنے کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، درآمدات میں کمی کرنا نہایت ہی ضروری ہے، بالخصوص لگژری آئٹم کی در آمدات پر پابندی عائد کی جائے، پاکستان 3ارب ڈالر کی آئی ٹی بر آمد کر رہا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے پر ہنگامی بنیا دوں پر کام کر ے، آبادی کے 60فیصد نوجوانوں کو آئی ٹی کی مہا رت پر انویسٹمنٹ کی جائے تو 10سے 15بلین ڈالر کی آئی ٹی بر آمد کر کے ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بجلی کے بحران کے حوالے سے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے پر توجہ دی جانی چاہئے، حکومت پالیسی بنائے نئے مکانات اور ہاؤسنگ اسکیموں میں سولر الیکٹرک پینل سسٹم کو لازمی قرار دے، اس سے بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ICMAپاکستان اور حیدرآباد چیمبر آئندہ بجٹ سے قبل پری بجٹ سیمینار کا انعقاد کر کے حکومت کو مفید اور قابل عمل بجٹ تجا ویز مہیا کر سکتے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بجٹ تجا ویز پہلے ہی ارسال کر چکا ہے، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں گلاس بینگلز انڈسٹریز زوال پذیر ہو رہی ہے، مو ٹر سائیکل اسمبلنگ یونٹ میں پیداواری عمل جا ری ہے۔ ICMA پاکستان کراچی برانچ کے چیئرمین عظیم احمد صدیقی نے انکم ٹیکس قوانین سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ قوانین سے تاجر برادری کو آگاہی حاصل کرنی چاہئے تاکہ کاروبار کو وسعت دے سکیں، ICMA پاکستان کے وائس چیئرمین مظہر سلیم شاہ نے کسٹمز قوانین سے شرکا ء کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی چیزیں ہیں جن پر در آمد و بر آمد کنندگان کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور سیمینار کا مقصد بھی یہ ہی ہے کہ تاجر ٹیکس قوانین سے آگاہی حاصل کریں تاکہ کاروبار میں آسانی پیدا کر سکیں۔ حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے اختتامی کلمات میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیمینار میں بہت اچھی اور مفید معلومات حاصل ہوئی یقینا اس سے تاجر برادری کو فائدہ پہنچے گا۔ سیمینار میں سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال بیگ، نائب صدر اویس خان اراکین لال چند لیمانی، حسام اقبال، علی لجپال، ضیا ء الدین، اختیار احمد آرائیں، دانش شفیق قریشی،محمد عدنان خان، نواب الدین، علی راجپوت، احسن ناغڑ، طاہر شاہ، سمیر اقبال میمن، زوہیب، ICMAپاکستان حیدرآباد کیمپس کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسین اجمیری کے علا وہ حاکم علی جتوئی، فروغ علی نوید، مصطفی حسین صدیقی، سعود حسن، رفیق الدین و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل