پریس ریلیز
19-6-2022
حیدرآباد ( )معروف صنعتکا ر میسرز شفیق سنز کے ڈائریکٹر دانش شفیق قریشی نے آج حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال بیگ، سینئرنائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان سے ملاقات کی اور انہیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کا لائسنس لینے پر مبارکباد دی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے دانش شفیق قریشی کو حیدرآباد چیمبر میں خو ش آمدید کہتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مرحوم شفیق احمد قریشی ہما ری لئے قابل عزت ہیں، انہوں نے اس شہر کی تعمیر و ترقی اور صنعت و تجا رت کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، تاجر برادری آج بھی آپ کے خاندان سے اسی طرح محبت کرتی ہے جیسے وہ مرحوم شفیق احمد قریشی سے کرتی تھی، ہم تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم لے کر آئے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، تاجروں کے مسائل مشاورت سے حل کئے جائیں گے۔
سیکریٹری جنرل