پریس ریلیز
حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے…عدیل صدیقی
کمیٹی کا ہر ایک ممبر ٹیم کا حصہ ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے…مرزاحسن مسعود بیگ
14-09-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے اجتما عی مسائل حل کرانا اولین ترجیحات ہونا چاہئے، ہمیں ماضی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے، سب کمیٹی مکمل ٹیم ورک کے ساتھ کام کر ے ہم بالکل سپو ر ٹ کریں گے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد شہر کی خو ش قسمتی ہے کہ DIGپولیس پیرمحمدشاہ اور SSP امجد احمد شیخ جیسے قابل بہادر پو لیس آفیسر میسر ہیں، مجمو عی طو رپر حیدرآباد میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، معا شرے میں جرائم کو بالکل ختم نہیں کیا جا سکتا۔نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کئے جائیں، سب کمیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، اپنی قابلیت سے تاجربرادری کی خدمت کرنی ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ SSPحیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب سے رابطے میں ہیں اور تاجر برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال ہو تا رہتا ہے، SSPصاحب ہمدرد انسان ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ تاجر برادری کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، کمیٹی کا ہر ایک ممبر ٹیم کا حصہ ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، ممبران کو آرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔ اجلاس میں نائب صدر اویس خان، ممبران لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی جاوید اقبال راجپوت، عمران ملک، عبد الواحد سیجا، فیضان خان، اقبا ل میمن، احد سیجا، علی رندھاوا، محمد دانش خان، سید وجاہت علی، احسن ناغڑ، غازی صلاح الدین، ظہیر جان، علی آرائیں، شکیل خانزادہ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل