پریس ریلیز
حیدرآباد کی تاجر برادری کارگو ٹارگیٹ دیں اسپیس بڑھائیں گے…ڈی ایس ریلوے
ٹرینوں میں ریزرویشن کوٹہ بھی ختم کرنے سے تاجر بہت زیا دہ پریشان ہیں…نواب الدین قریشی
17-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر ریلوے سب کمیٹی کے چیئر مین نواب الدین قریشی کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کاشف رشید سے کراچی میں ملاقات کی، ریلوے سب کمیٹی کے چیئر مین نواب الدین قریشی نے بتایا کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر کارگو اسپیس کے فقدان سے تاجر برادری کو کاروباری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سینکڑوں تاجر اور خاندان روزانہ پاکستان ریلوے سے اندرون ملک سفر کرتے ہیں، حیدرآباد اندرون سندھ کا جنکشن ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ٹرینوں میں ریزرویشن کوٹہ بھی ختم کرنے سے تاجر بہت زیا دہ پریشان ہیں جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ حیدرآباد فضائی سفر کی سہولت میسر نہیں ہے، ٹرانسپو رٹیشن کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے صنعت و تجا رت کی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ٹرینوں میں سیٹ ریزرویشن کا کو ٹہ فوری بحال کیا جائے، اس سے پاکستان ریلوے کی آمدنی میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ صنعت و تجا رت کو بھی فائدہ پہنچے گا، وفد میں شامل تاجروں نے بتایا کہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان پرائیویٹ ٹرانسپو رٹ کے مقابلے میں ٹرینوں کا کرایہ بہت زیا دہ ہے، ریلوے کی پالیسی سے حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی کاؤنٹر سیل بھی کم ہو رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ریلوے کرایوں کے ٹیرف میں نظر ثانی کرے۔ ریلوے سب کمیٹی کے چیئر مین نواب الدین قریشی نے کہا کہ حیدرآباد ریلوے اسٹیشن میں مسافر انتظار گاہ، پینے کے پانی اور صفائی کے انتظامات پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہما رے مشاہدے میں ہے کہ ویٹنگ روم میں بینچوں کی عدم دستیابی سے سینئر سٹیزن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کی تزئین و آرائش کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے ڈی ایس ریلوے کو حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ ڈی ایس ریلوے کاشف رشید نے کہ اکہ ملک بھر میں پاکستان ریلوے تاجر برادری کو کارگو کی مستند سروس مہیا کر رہا ہے، حیدرآباد کی تاجر برادری کارگو ٹارگیٹ دیں اسپیس بڑھائیں گے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ریلوے کوٹہ پہلے تھا تو اس کو حکام سے مل کر بحال کرائیں گے اور مسافروں کی ضرورت کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، وفد میں اعجاز علی راجپوت، رضوان احمد اور علی رضا آرائیں موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل