پریس ریلیز
تاجر برادری سے خوف کی فضا ء کو ختم کریں گے…ڈی جی سندھ فو ڈ اتھا رٹی
فوڈ بزنس سے وابستہ کاروبا ری لوگوں میں اضطراب اور بے چینی کی کیفیت ہے…صلاح الدین قریشی
17-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر فو ڈ سب کمیٹی کے چیئر مین صلاح الدین قریشی نے سندھ فو ڈ اتھا رٹی کے ڈائریکٹر جنرل عمران بھٹی سے کراچی میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، صلاح الدین قریشی نے بتایا کہ سندھ فو ڈ اتھارٹی حیدرآباد کے اہلکار وں کے سخت رویے سے تاجر برادری پریشان ہے، معمولی سے غفلت پر تاجروں کے لاکھوں روپے کے چالان کئے جا رہے ہیں، فوڈ بزنس سے وابستہ کاروبا ری لوگوں میں اضطراب اور بے چینی کی کیفیت ہے، فو ڈ لائسنس کے حصول میں دشواریوں کو دور کر نے کی ضرورت ہے، تاجروں کو لائسنس فیس کی ادائیگی کے باوجود لائسنس جاری نہیں کئے جا رہے، جبکہ تاجر برادری سندھ فو ڈ اتھا رٹی کے قوانین پر عمل میں تعاون کر رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور سندھ فو ڈ اتھا رٹی حیدرآباد مل کر مارکیٹوں میں خو ف کی فضاء کو ختم کرے، دونوں اداروں کے درمیان لائژن بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فو ری طو رپر فو ڈ لائسنس کے حصول میں آسانیاں پیدا کی جائیں تاکہ لو گ فو ڈ لائسنس کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر حاصل کریں۔ صلاح الدین قریشی نے ڈائریکٹر جنرل عمران بھٹی کو حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی، ڈائریکٹر جنرل سندھ فو ڈ اتھا رٹی عمران بھٹی نے یقین دہانی کرائی کہ لائسنس کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا، تاجر برادری سے خوف کی فضا ء کو ختم کریں گے۔ ملاقات میں ڈائریکٹر لائسنس میڈم عنبرین انصاری، ڈائریکٹر آپریشنل محمد رفیق میمن، کو آرڈینیٹر عبد الحکیم کھوسو شریک تھے۔
سیکریٹری جنرل