پریس ریلیز
جنرل حافظ سید عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد…عدیل صدیقی
27-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے جنرل حافظ سید عاصم منیر کی بطو ر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطو ری چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کو سراہا ہے، تاجر برادری دونوں اہم ترین فوجی افسران کو ذمہ داریاں ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے، ہما رے یہ اعلیٰ افسران اپنے وسیع پیشہ ورانہ تجربے، قابلیت اور صلاحیتوں کے ساتھ فرائض انجام دیں گے، سینئر ترین فوجی افسران کی میرٹ پر تقرری سے امن و استحکام، دفاع اور سلامتی کے لئے نیک شگون ہے۔ پو ری دنیا افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے، ملک و قوم کی بقا ء کے لئے پاک افواج نے ہمیشہ آگے بڑھ کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے افواج پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جسے تاجر برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پر امید ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر بالغ نظری سے چارٹر آف اکنامک پر توجہ مرکوز کریں گے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی ملک کے لئے خدمات قابل تعریف ہیں،دونوں سینئر افسران نے ملک کی معیشت کے استحکام، صنعت و تجا رت کی ترقی، دہشتگردی کے خاتمے او ر بالخصوص سیلاب زدگان کے ریلیف کے لئے جو خدمات پیش کیں وہ تاریخ کا سنہری باب ہیں۔
سیکریٹری جنرل