پریس ریلیز
28-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر میونسپل افیئر سب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ حیدرآباد کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نثار احمد سومرو سے ملاقات کی۔ ایگزیکیٹو ڈائریکٹر نثار احمد سومرو نے کہا کہ تجا رتی مراکز کی صفائی ستھرائی اولین ترجیحات ہیں،شاہراہوں او ر گنجان آبادیوں کی صفائی پر خاص توجہ ہے،ڈمپنگ پوائنٹ سے سالڈ ویسٹ کی بروقت منتقلی کر رہے ہیں، ابتدائی طورپر چار فیز میں تعلقہ سٹی لطیف آباد، قاسم آباد اور کو ٹری سٹی میں الٹس پاک (ALTAS PAK) ترک کمپنی کو صفائی کا کانٹریکٹ دیا گیا ہے، جلد ہی ڈور ٹو ڈو ر سالڈ ویسٹ کلیکشن شروع کریں گے، شہر کی صفائی کے سسٹم کو عوامی توقعات سے بڑھ کر اچھائی کی طرف لے جا رہے ہیں، عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سالڈ ویسٹ ڈمپ کرنے کے لئے ٹرالیاں نصب کردی گئی ہیں، شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ سالڈ ویسٹ ٹرالیوں میں ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ علما ء کرام اور تاجر برادری کے تعاون کی اشد ضرورت ہے، جلد ہی صفائی پر مبنی آگاہی مہم بھی شروع کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی میونسپل افیئرز سب کمیٹی کے چیئر مین احسن ناغڑ نے شہر میں صفائی کے انتظامات پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری بھرپور تعاون کرے گی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت و تجارت کے فروغ کے علا وہ حیدرآباد شہر کی تعمیر و ترقی میں بھی مثبت کردار ادا کر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ صفائی کے اچھے انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کے بڑے تجا رتی مراکز شاہی بازار، ریشم بازار، مارکیٹ ٹاور،ہیر آباد کے علا وہ عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ، گا ڑی کھاتہ، گل سینٹر، رسالہ روڈ، تلک چا ڑی، جبکہ لطیف آباد یونٹ نمبر 7جامع کلا تھ مارکیٹ سمیت قاسم آباد کے تجا رتی مراکز میں ہزاروں خاندان خریداری کے لئے آتے ہیں، یہاں پر صفائی کے انتظامات پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، صفائی کے فقدان سے تجا رتی سرگرمیاں متاثر ہو تی ہیں، صفائی نصف ایمان ہے، ہم سب کو مل کر شہر کو صاف رکھنا ہے، بلدیہ کی پرانی گاڑیاں بھی سالڈ ویسٹ ڈمپنگ پوائنٹ تک پہنچا رہی ہیں، کھلی گاڑیوں میں سالڈ ویسٹ کی منتقلی کے دوران سالڈ ویسٹ شاہراہوں پر پھیل جاتا ہے، جبکہ گاڑیوں کے گزرنے سے ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے، ہماری گذارش ہے کہ سالڈ ویسٹ کی منتقلی کے دوران گاڑیوں کو کور کیا جائے، سالڈ ویسٹ ٹرالیوں میں سالڈ ویسٹ جمع کرنے کی گنجائش کم ہے، اس لئے ضروری ہے کہ ٹرالیاں تعداد بڑھائی جائے۔ اجلاس میں الٹس پاک (ALTAS PAK) کمپنی کے سی ای او بہرام، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ کے جنرل مینیجر آپریشن فہیم اعوان، جنرل مینیجر ٹیکنیکل متین، ڈپٹی ڈائریکٹر سید ذو الفقار حیدر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانگیر قاضی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد سوہو، حیدرآباد چیمبر کے اراکین رضوان احمد، محمد افضال، وقار علی،عبد الحمید، ندیم رضوی، محمد رضوان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل