پریس ریلیز
حیدرآباد چیمبر میں دعوت اسلامی پاکستان کی تربیتی نشست
21-12-2022
حیدرآباد ( )دعوت اسلامی پاکستان کی مجلس تاجران کے نگراں مفتی فہیم عطاری نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجران کی تربیتی نشست میں گفتگو میں کہا کہ حضو ر ﷺ کی سیرت مبارکہ کا مطالعہ کرنے سے یہ حقیق واضح ہو جا تی ہے کہ حضور ﷺ کی ذات اخلاق عالیہ کا وہ پیکر اتم تھی، جس کی نظیر پو رے عالم میں نہیں ملتی، حضور ﷺکے اخلاق کا یہ عالم تھا کہ آپ ﷺ سب سے زیا دہ سخی تھے، آپ ﷺکے پاس کوئی درہم و دینار باقی نہیں رہتا تھا، اگر کوئی رقم بچ جا تی اور کوئی ایسا نا ملتا جسے وہ رقم دے سکیں اور رات ہو جاتی تو آپ ﷺ اس وقت تک گھر جا کر آرام نہیں فرماتے جب تک اسے خرچ نا کرلیتے، آپ ﷺکی عام غذا چھوارے اور جو تھی اس کے علا وہ جو کچھ ہوتا اللہ کی راہ میں خرچ کردیتے، آپ ﷺکی زندگی مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے، ہمیں کاروبار میں بھی آپ ﷺکے بتائے ہوئے طریقوں اور شریعت پر عمل کرنا چاہئے۔ مفتی فہیم عطا ری نے کہا کہ اللہ تبا رک تعالیٰ ہمیں اخلاق نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے، تربیتی نشت میں ملک اور قوم کی سلامتی و خو شحالی کے لئے بھی دعا کی گئی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ دعوت اسلامی پاکستان دنیا کے 200ممالک میں دینی تعلیمات سے آگاہی اور نوع انسانی کی اصلاح کے فرائض بھی انجام دے رہی ہے، انسانوں کی فلاح و بہبود اور شجر کا ری کے بہت سے پروجیکٹ پر کام کئے جا رہے ہیں جو کہ قابل تعریف ہیں۔حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور تاجران مرزا حسن مسعود بیگ، حسام اقبال بیگ، افتخار عبا سی،سید علی حسن لجپال، فرمان بیگ، کامران راجپوت اور ارسلان عیسانی نے مہمانان گرامی کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کئے، دعوت اسلامی پاکستان کی مجلس تاجران کے نگراں مفتی فہیم عطا ری نے تاجر ان میں دعوت اسلامی پاکستان کے رسائل پیکج تقسیم کئے، مجلس تاجران حیدرآباد کے نگراں محمد جنید عطا ری اور محمد علی عطا ری و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل