پریس ریلیز
ڈیجیٹل سو شل میڈیا مارکیٹنگ ورکشاپ میں انٹرپرینیور کی دلچسپی
18-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نیشنل بزنس ڈیولپمنٹ پروگرام / سمیڈا کے تعاون سے ڈیجیٹل سو شل میڈیا مارکیٹنگ تکنیک اور بزنس رسک مینجمنٹ کے عنوان پر دو روزہ سرٹیفائیڈ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صنعت و تجارت میں مصنوعات کی تشہیر بنیا دی ضرورت ہے، دنیا گلوبل ولیج بن جانے سے اب آسانی سے بغیر سرمائے کے کاروبار کر سکتے ہیں، ڈیجیٹل مارکیٹنگ کاروبا رکا فائدہ یہ بھی ہے کہ آف لائن ہو یا آن لائن ترقی کے مواقع حاصل ہو تے رہتے ہیں، ڈیجیٹل مارکیٹنگ آنے کے بعد ممکن ہو گیا ہے کہ پرو ڈکٹ /سروس کو برانڈ میں تبدیل کر سکتے ہیں، آن لائن تجا رت کے لئے ویڈیو گرافی اور فو ٹو گرافی پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ تربیتی ورکشاپ،سیمینار اور ٹریننگ پروگرام کا مقصد نوجوان کاروباری طبقے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے تاکہ وہ کاروبا ری میدان میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہر ہ کر کے کاروبا ری ترقی حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر نے ایگریکلچر سب کمیٹی فعال ہے اور جلد ہی نوجوان کاروباری طبقے کی سہولت کے لئے ایگریکلچر اور لائیو اسٹاک سیکٹر پر مبنی تربیتی سیشن کرائیں گے۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مزید کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی انٹر پرینیور کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہیں، سو شل میڈیا کا دور ہے دنیا کے ترقی یافتہ او ر ترقی پذیر ممالک میں سو شل میڈیا اور ویب سائٹ پر الیکٹرانک ٹریڈنگ کی جا رہی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے نوجوان آگے آئیں اور دنیا بھر میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کی مارکیٹنگ کریں، صنعت و تجا رت کی بہتری کے لئے رسک مینجمنٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے، معا شی ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ نیشنل بزنس ڈیولپمنٹ پروگرام اور سمیڈ اکے ٹرینر غلام مرتضیٰ میمن نے شرکا ء کو ڈیجیٹل سو شل میڈیا مارکیٹینگ کی تکنیکی مہارت، منی مینجمنٹ، آمدنی بڑھانے کی صلاحیت، پیداوار بڑھنے کی صلاحیت اور بزنس رسک مینجمنٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
سیکریٹری جنرل