پریس ریلیز
26-12-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری اور سندھ پو لیس کے اشتراک سے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 146ویں یوم پیدائش پر تین روزہ ”قائد اعظم ٹرافی نائٹ ٹیپ بال کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ“ 23تا 25دسمبر 2022 کو پو لیس گراؤنڈ میں کھیلا گیا، ٹورنا منٹ میں پر وفیشنل پو ل کی 8ٹیمیں اور فیسٹیول پو ل کی 8ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی عزت مآب جنرل آفیسر کمانڈنگ 18ڈویژن میجر جنرل محمد حسین خان نے ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے ماحول میں گراؤنڈ ایونٹ ایک بڑا چیلنج ہیں، آرگنائزر کو اچھے ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں، حیدرآباد اور سندھ کے گراؤنڈ آباد کرنے میں پاک فوج کردار ادا کر ے گی، مستقبل میں کرکٹ اور فٹبال ٹورنامنٹ کرائیں گے، قائد اعظم نے ملک بنایا یہ اللہ کا معجزہ ہے اس طرح کا ملک دنیا میں کوئی نہیں، اللہ نے ہمیں آزاد ملک عطا کیا ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ہندوستان میں جو مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے ہمیں پتہ ہے، ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہئے، قائد اعظم کا پیغام ایمان، اتحاد اور تنظیم پر سختی سے عمل کرنا چاہئے،ہم سب پاکستانی ہیں اور یک جان ہیں، پاکستان کی سلامتی کے لئے ہما ری مائیں اپنے بچے ملک کی راہ میں قربان کر رہی ہیں، ہم پاکستان کی حفاظت کر تے ہوئے شہادت پانے کا جذبہ رکھتے ہیں اسی وجہ سے ملک قائم ہے اور رہے گا، ہمیں اپنے لوگوں میں ڈسپلین لانا ہے،ہمیں اپنے رویوں میں برداشت، رواداری اور صبر پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اللہ تبارک تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے اور ایک وقت آئے گا کہ پاکستان دنیا کا سپر پاور بن کر ابھرے گا ۔مہمان اعزازی ڈی آئی جی آف سندھ پو لیس حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہمارے کھیلوں کے میدان اس طرح آبا د رہیں، اسپو رٹس سے یکجہتی اور نظم و ضبط کا گہرا تعلق ہے جو کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا ویژن ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہمیں تمام صلاحیتوں کے ساتھ کامیابی کے لئے جدو جہد کرنا ہے، کامیاب ٹیموں کو مبارکباد دیتا ہوں، ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹر ی کے صدر عدیل صدیقی نے مہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ہما رے عظیم لیڈر جن کی وجہ سے پاکستان قائم ہوا، میں اکثر کہتا ہوں کہ وہ عظیم لیڈر جس نے ایک دن جیل میں گزارے بغیر پاکستان حاصل کیا، حالانکہ پڑو سی ملک کو دیکھیں تو ان کے لیڈر نے پور ی زندگی جیل میں گزا ری، میں نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی شخصیت اور ان کے ویژن کی تعلیمات سے استفادہ کریں، میں عزت مآب جنرل آفیسر کمانڈنگ 18ڈویژن میجر جنرل محمد حسین خان اور دیگر مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ ہما ری درخواست پر ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے تشریف لائے آپ کے آنے سے ہما رے حوصلے بڑھتے ہیں، مستقبل میں بھی قائد اعظم کرکٹ ٹورنا منٹ کا سالانہ انعقاد کیا جائے گا۔ میجر جنرل محمد حسین خان، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ، صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ نے ٹورنامنٹ میں فیسٹیول پو ل کی فاتح ٹیم پاکستان آرمی کے کپتان کرنل ستار، پرو فیشنل پو ل کی بخاری الیوین کے کپتان تبریز حسین شاہ کو کامیابی پر ٹرافی اور پرائز دیئے، جبکہ ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین محمد اریب خان، حسام اقبال بیگ، احسن ناغڑ کو تعریفی اسناد دی گئیں، قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور اراکین حسام اقبال بیگ، احسن علی خان ناغڑ نے مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک اور ٹوپی پیش کئے، اس موقع پر کمانڈر عاطف،کرنل سیف،ڈی آئی جی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ، سی پی ایل سی چیف ڈاکٹر ایم فرید قاسم اور ڈپٹی چیف فیصل لاکھانی، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ محمد فاروق خان، حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، حسام اقبال بیگ، محمد اریب خان، احسن ناغڑ، ظہیر جان، سید حسن علی لجپال، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، غلام سرور پنہور، اسلم خان دیسوالی، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، مقصود احمد چوہان، راشد قریشی، ارسلان عیسانی، اسد گھانگھرا، حسین بیگ، عامر شہاب، صارم صدیقی، جاوید احمد، فرحان عزیز میمن، علی رضا آرائیں، ایوب راجپوت، شازان شیخ، سید طاہر علی شاہ، حماد درانی، فہیم خان، محمد ندیم یعقوب، تبریز شاہ بخاری، سید احمد شاہ، شکیل قائم خانی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل