پریس ریلیز
28-1-2023
حیدرآباد ( ) حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے عسکری بینک لمیٹڈ نیو فروٹ و سبزی مارکیٹ برانچ کا افتتاح پر بیوپاریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں اور تاجر برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے، عسکری بینک لمیٹڈ کا شمار ملک کے نامور بینکوں میں ہوتا ہے، بیو پا ری عسکری بینک کی سہولیات سے استفادہ کریں، نیو فروٹ و سبزی مارکیٹ کے انتظامات دیکھ کر مجھے افسوس ہوا ہے، مارکیٹ کمیٹی بیوپاریوں اور کاشتکاروں سے ٹیکس وصول کرتی ہے مگر افسوس کی بات ہے کہ بیو پا ریوں کو مارکیٹ میں کاروبار کی بنیا دی سہولیات میسر نہیں ہیں، بیو پا ری اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ میں کاروبا ری سرگرمیاں جا ری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ پر زور دیا کہ نیو فرو ٹ و سبز ی مارکیٹ میں نکا سی و فراہمی آب، صفائی اور مارکیٹ کی حفاظتی چار دیواری کے کام فو ری طو رپر مکمل کئے جائیں۔ عسکری بینک لمیٹڈ کے ریجنل مینیجر ارشاد علی رنگیجو نے کہا کہ فروٹ و سبز ی مارکیٹ کے بیو پار یوں کی ڈیمانڈ پر عسکری بینک لمیٹڈ برانچ کھول دی گئی ہے، تاکہ یہاں پر کاروبا ر کرنے والے بیو پا ریوں اور کاشتکاروں کو بینکنگ سہولیات حاصل ہو سکیں، عسکری بینک کی برانچز اپنے کلائنٹس کو بینکنگ کی جدید ترین سہولیات مہیا کر رہی ہیں۔ اس موقع پر عسکری بینک لمیٹڈ کے ایریا مینیجر امجد میمن اور برانچ مینیجر غلام محمد میمن، چیئر مین مارکیٹ شاہنواز رند کے علا وہ حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سمیت پہلاج رائے، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، محمداکبر خان درانی، نجم الدین ابڑو، ظہیر جان، جاوید احمد، شفقت اللہ میمن، الطاف میمن، محمد اکرم آرائیں، ظہور کاکڑ، فہیم قریشی ود یگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل