پریس ریلیز
15-2-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے شمع کمرشل انڈسٹریل ایریا کے صنعتکاروں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے جائز حقوق کا تحفظ ہما ری پالیسی کا حصہ ہیں، ہما رے انڈسٹریل سیکٹر کے فو ڈ لائسنس کا فی عرصے سے سندھ فو ڈ اتھارٹی میں کافی عرصے سے التوا ء کا شکار تھے، ہم نے اس معاملے کو سندھ فو ڈ اتھا رٹی میں مضبوط حکمت عملی اور ایک ٹیم ورک کے ساتھ فو ڈ لائسنس کے معاملے کو متعلقہ فو رم تک پہنچایا بلکہ ڈپارٹمنٹ کو باور کرایا کہ صنعتکا ر اور تاجر سندھ فو ڈ اتھا رٹی کے قواعد و ضوابط کا نا صرف احترام کرتے ہیں بلکہ قوانین پر عمل در آمد بھی کیا جا رہا ہے، فو ڈ لائسنس چالان کی ادائیگی کے باجود اجراء میں تاخیر صنعتکا روں کی حق تلفی ہے، اس سے کاروبا ری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بالآخر سندھ فوڈاتھارٹی حیدرآباد نے 125صنعتی یونٹ کو فو ڈ لائسنس جا ری کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں ہما ری ذیلی کمیٹی برائے فو ڈ کے چیئرمین صلاح الدین قریشی اور شمع کمرشل ایریا کے دوستوں نے مل کر جدو جہد کی ہے، حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ ہر فورم پر اس سلسلے میں بات کی گئی یہ تاجر برادری کی بڑی کامیابی ہے، ویل ڈن صدر عدیل صدیقی۔ شمع کمر شل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجا ز علی راجپوت نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی نے لائسنس کے حصول کے لئے بہت محنت اور جدو جہد کی ہے فو ڈ لائسنس کے اجراء میں ڈائریکٹر جنرل عمران بھٹی اور ڈائریکٹر آپریشن غلام رسول شاہ نے ہما رے ساتھ بہت تعاون اور ملنساری کا مظاہرہ کیا ہے اس پر ہم صدر عدیل صدیقی اور دیگر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، صدر عدیل صدیقی نے صنعتکا روں میں فو ڈ لائسنس تقسیم کئے۔ اس تقریب حیدرآباد چیمبر کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین محمد سلیم خان، احسن ناغڑ، جاوید احمد خلجی، نواب الدین قریشی، علی رضا آرائیں، اشفاق سومرو، سید علی حسن لجپال، مقصود احمد چوہان و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل