پریس ریلیز
22-05-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے ہاکس سروسز کے تحت ”گروم ٹو پرووورکشاپ“ اور پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے نوجوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت ساری چیزیں نہیں دے سکتی اپنی زندگی کی ڈائریکشن کو درست رکھیں، کاروبار کو فوکس کریں تاجر برادری جی۔ ڈی۔پی میں نوے فیصد حصہ ڈال رہی ہے، صنعت و تجا رت معا شی بیک بون ہے، اچھی سو چ کے ساتھ حیدرآباد چیمبر تعاون کرے گا زندگی میں ٹارگیٹ مقرر کریں اور جدو جہد کریں، اللہ تعالیٰ نوجوانوں کو کامیابی دے، انڈسٹریل سیکٹر میں ورکرز کی ضرورت ہوتی ہے چیمبر کے ساتھ لائژن میں رہیں ہر ممکن تعاون کریں۔ نائب صدر اویس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت و تجا رت کی ترقی کے ساتھ نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ اور تربیت میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کی آبا دی کا پینسٹھ فیصد حصہ یوتھ پر مشتمل ہے، پاکستانی یوتھ کا مستقبل روشن ہے نوجوان اپنے شعبوں میں رات دن محنت کریں اگر ہم دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ ملک کے نامور صنعتکا ر، تاجر اور دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے اپنی کامیابی کے لئے زندگی بھر جدو جہد کی ہے، ہمیں محنت سے گھبرانا نہیں ہے، ملک کے معا شی حالات آپ کے سامنے ہیں، آپ صنعت و تجا رت میں جدید علوم سے استفادہ کریں، انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے میدان میں آئیں ہما رے آئی ٹی ایکسپرٹ ملک میں ڈالر لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نوجوانوں کو سافٹ ویئر ہاؤسز کھولنے میں مدد کرے،پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، نوجوان بزنس پلان بنائیں، حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی صنعت وتجارت میں نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ نوجوان نئے آئیڈیاز لائیں اور نتائج کے لئے بھرپور محنت کریں اور حکومت کی نوجوان روزگار اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈائریکٹر آپریشن ہاکس سروسز غلام مرتضیٰ میمن نے نوجوانوں کو بتایا کہ پاکستان کو معا شی ترقی کی طرف لے کر چلنا ہے آپ اور ہم زندگی بھر اس دھرتی کا قرضہ نہیں ادا کر سکتے حیدرآباد اور اندرون سندھ میں بزنس ڈیولپمنٹ سیشن بہت کم ہو تے ہیں نوجوانوں کی تربیت کی اشد ضرورت ہے تاکہ نوجوان آگے چل سکیں، حیدرآباد میں پروجیکٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں تربیتی نشستیں شروع کی جا رہی ہیں، حیدرآباد چیمبر کا میں شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ وہ اکیڈمیا اور انڈسٹریز میں ایک لائژن فراہم کر رہا ہے، نوجوان پرفیکٹ بزنس پلان بنائیں تاکہ اندازہ کیا جا سکے کہ آپ کیا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو بزنس ڈیولپمنٹ، اسکل ڈیولپمنٹ، سی وی، انٹرویوز اور ٹائم مینجمنٹ کی تیا ری پرمفید معلومات فراہم کیں، اس موقع پر محمد اریب خان، سرفراز عبا سی سمیت دیگر شرکا ء موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل